Jhang.site - صرف سچ، صرف جھنگ کی پہچان

دوہرا قتل
ساحل سمندر پر لاشیں

ساحل سمندر سے گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے لڑکے اور لڑکی لاشیں برآمد

رپورٹ: سما ٹی وی / خصوصی رپورٹ

کراچی کے ساحل کے قریب دوہرے قتل کی پراسرار واردات، پولیس کو خاتون اور مرد کی لاشیں ملیں۔ پولیس کے مطابق مقتولین کا تعلق گوجرانوالا سے تھا، گوجرانوالہ کے تھانے میں لڑکی کے اغواء کا مقدمہ درج تھا۔ کراچی میں کلفٹن کے علاقے میں چائنا پورٹ کے قریب لڑکے اور لڑکی کی لاشیں ملی ہیں، ابتدائی طور پر پتہ چلا ہے کہ دونوں کو گولی مار کر قتل کیا گیا۔

ترجمان چھیپا کے مطابق دوپہر 12 بجے کے قریب کلفٹن کے ساحل کے قریب لاشوں کی اطلاع ملی۔ ایس ایس پی ساؤتھ مہروز علی نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور بتایا کہ گولیوں کے دو خول ملے ہیں، مقتولین کی شناخت ثناء آصف اور ساجد مسیح کے نام سے ہوئی، دنوں کا تعلق گوجرانوالہ سے ہے، لاش کے پاس سے پولیس کو ایک موبائل بھی ملا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گوجرانوالہ کے تھانہ تتلی میں لڑکی کے اغواء کا مقدمہ درج ہے، ممکنہ طور پر پسند کی شادی کیلئے دونوں کراچی آئے تھے۔

کراچی پولیس کی تفتیش

کراچی کے علاقے کلفٹن بوٹ بیسن سے ملنے والی لڑکی اور لڑکے کی لاشوں کی شناخت ہو گئی ہے، لڑکا مسیحی برادری اور لڑکی مسلم ہے، مقتول ساجد مسیح پر مقتولہ ثناء آصف کے اغواء کا مقدمہ درج ہے، گوجرانوالہ میں درج مقدمے کی کاپی سامنے آ گئی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق مقتولہ کےبھائی کی مدعیت میں مقدمہ گوجرانوالہ کے تھانے تتلے عالی میں درج ہے، مقدمے میں 17 برس کی ثنا کو اغوا کرنے کی دفعات شامل کی گئیں، مقتول ساجد مسیح اور دیگر کیخلاف 15 جولائی کو مقدمہ درج ہوا تھا، لڑکے اور لڑکی کا تعلق گوجرانوالہ سے تھا،مزید تحقیقات جاری ہے۔

لرزہ خیز انکشاف
خاتون ثانیہ بی بی

’شوہر گھسیٹ کر لایا، سسر نے مجھے آگ لگائی‘ خاتون ثانیہ بی بی کا موت سے پہلے کا ویڈیو بیان سامنے آ گیا

رپورٹ: سما ٹی وی

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں تھانہ کرپا کی حدود میں خاتون کو زندہ جلانے کے کیس کی سماعت ہوئی جس دوران خاتون ثانیہ بی بی کا مرنے سے پہلے کا ویڈیو بیان سامنے آیا جس میں خاتون نے اپنے ساتھ ہونے والے ظلم کی کہانی سنائی۔

تفصیلات کے مطابق ویڈیو بیان میں خاتون ثانیہ بی بی نے کہا کہ شام کو لڑائی ہوئی مجھے مارا گیا، سسرنےگندی گندی گالیاں بھی دیں، میں باہر بھاگی تاکہ کوئی بچائے پیچھے سے شوہر بھی آ گیا، باہر اور لوگوں نے بھی دیکھا شوہر گھسیٹ کر دروازے کے اندر لایا، شوہر نے گھسیٹ کر پکڑا اور سسر نے اوپر پیٹرول پھینکا اور آگ لگائی، کمرے کے 2 دروازے تھے آگ کے بعد سسر باہر چلا گیا، شوہر دوسرے دروازے سے نکلا مجھے آگ لگی تھی میں بھی پیچھےبھاگی، میں چیختی چلاتی رہی کافی دیر بعد مجھ پر پانی پھینکا گیا۔

خاتون کا ویڈیو بیان میں کہناتھا کہ 2 گھنٹےبعد اسپتال لیکر آئے راستے میں مارتے،ڈراتے رہے کہ تم سے بچے لے لیں گے، مجھے راستے میں کہا تم کہنا سلنڈر سے جلی ہوں، میرے کانوں میں جو زیور تھا وہ بھی اتار لیا گیا، اسپتال میں بھی لاکر مجھے پانی نہیں دیا گیا ، ڈاکٹر نے کہا تو پانی دیا گیا، اسپتال میں بھی ڈراتے رہے کہ بھائیوں کو بتایا تو تمہیں اور بچے کو نقصان پہنچائیں گے، میرا بچہ بھی انہی کے پاس ہے میری یہ حالت سسر اور خاوند کی وجہ سے ہے۔ خاتون کے سسر کی ضمانت بعد از گرفتاری آج عدالت نے مسترد کردی تھی، جاں بحق ہونے والی خاتون کا سسر اور شوہر اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔

افسوسناک واقعہ
غیرت کے نام پر قتل

بدین میں 22 سالہ لڑکی قتل، باپ، چچا اور دادا گرفتار، ملزمان کا اعتراف جرم

رپورٹ: سما ٹی وی

بدین کے علاقے کڑیو گھنور تھانے کی حدود کے گاؤں آدم ابڑو میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں 22 سال کی فہمیدہ ابڑو کو بیدردی سے قتل کردیا گیا، قتل کسی اور نے نہیں لڑکی کے والد، چچا اور دادا نے چھریاں مار کر کیا۔ پولیس نے قتل میں ملوث تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں مقتولہ کا والد، دادا اور چچا شامل ہیں، تینوں گرفتار ملزمان نے اعترافِ جرم کرلیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق قتل کا مقدمہ سرکاری کی مدعیت میں پی پی سی کی دفعات 302، 311، 34 کے تحت درج کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق آلۂ قتل برآمد کرلیا گیا ہے، فہمیدہ ابڑو کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا، فہمیدہ کو گھر پہنچنے پر قتل کیا گیا، دیگر مفرور ملزمان کی گرفتاری جلد متوقع ہے۔

گورگن کا بیان
گرفتار گورکن

پیرودھائی: جرگے کے حکم پر قتل کیس، گورکن کا بیان سامنے آگیا، قبر کے نشانات مٹا دیے گئے

رپورٹ: آج ٹی وی

راولپنڈی کے علاقے پیرودھائی میں جرگے کے حکم پر غیرت کے نام پر خاتون کو قتل کرنے کے کیس میں چھتی قبرستان کے گرفتار گورگن کا پولیس کو دیا گیا بیان سامنے آگیا۔ تفصیلات کے مطابق چھتی قبرستان کے گرفتار گورکن راشد محمود نے پولیس کو بتایا کہ لڑکی کو قتل کرنے کے بعد 17 جولائی صبح ساڑھے 6 بجے دفن کیا گیا، قبر تیار کرنے کے لیے قبرستان کمیٹی کے ممبر گل بادشاہ نے ہدایت کی۔

گورکن کے مطابق مقتولہ کی لاش لوڈر رکشے پر لائی گئی جس پر سرخ رنگ کی ترپال پڑی ہوئی تھی۔ گرفتار گورکن راشد محمود کے مطابق تمام افراد نے قبر کو ہموار کیا اور قبر کا نشان تک ختم کردیا۔ گورکن کے مطابق اس نے قبر کی رسید نمبر 78 ممبر قبرستان گل بادشاہ کے بیٹے کو دی، جس پر گل بادشاہ نے لڑکی کا نام سدرہ دختر عرب گل تحریر کرایا۔ گورکن نے پولیس کو مزید بتایا کہ 18جولائی کو سیکرٹری قبرستان کمیٹی سیف الرحمان میرے پاس آیا اور رسید بک لے گیا، تھوڑی دیر بعد رسید بک واپس کی گئی جس میں 78 نمبر رسید کا ریکارڈ موجود نہیں تھا۔ خاتون کے قتل کے معاملے میں اب تک 8 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

تحفظ کی اپیل
پسند کی شادی کرنے والا جوڑا

کراچی: پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کی جان کو خطرہ، تحفظ کے لیے ویڈیو بیان جاری

رپورٹ: آج ٹی وی

کراچی میں پسند کی شادی کرنے والی لڑکی اور لڑکے نے جان کے خطرے کے پیش نظر ویڈیو بیان جاری کردیا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ ڈالمیا شانتی نگر کی 22 سالہ کومل اور 24 سالہ زبیر نے تحفظ کی اپیل کردی ہے۔

ویڈیو میں متاثرہ لڑکی کومل نے کہا کہ "ہم نے اپنی مرضی سے شادی کی ہے اور اب ہماری جان کو خطرہ لاحق ہے۔" انہوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے اور ہماری مدد کی جائے۔ کومل نے زور دے کر کہا، "خدارا ہماری مدد کریں، ہماری جان بچائیں۔"

سی ٹی ڈی آپریشن
سی ٹی ڈی کی کارروائی

کراچی: منگھوپیر میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک

رپورٹ: آج ٹی وی

کراچی کے علاقے منگھوپیر میں سی ٹی ڈی نے حساس ادارے کے ہمراہ آپریشن کرتے ہوئے مکان پر چھاپا مارا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق پولیس اور دہشتگردوں میں فائرنگ کے تبادلے دوران تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ انچارج سی ٹی ڈی راجا عمر خطاب کے مطابق چھاپا کالعدم تنظیم کے کارندوں کی موجودگی کی اطلاع پرمارا گیا۔

ہلاک دہشت گردوں میں سے ایک کی شناخت زعفران دوسرے کی قدرت اللہ کے نام سے ہوئی جبکہ تیسرے کی شناخت کی جا رہی ہے۔ راجہ عمر خطاب کے مطابق ہلاک دہشت گرد زعفران پر حکومت نے دو کروڑ روپے انعام رکھا تھا۔ دورانِ آپریشن مکان سے دھماکا خیز مواد، دستی بم، ایس ایم جی اور دیگر سامان برآمد کرلیا گیا ہے۔

گرفتاری
زیادتی کا ملزم

فیصل آباد: خاتون سے زیادتی اور ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والا درزی گرفتار

رپورٹ: ڈیلی پاکستان

فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اینٹوں کے بھٹے پر کام کرنے والی خاتون سے زیادتی کرنے اور ویڈیو بنا کر وائرل کرنے کے مقدمے میں مقامی درزی کو گرفتار کر لیا گیا۔ درزی نے خاتون کو اس وقت زیادتی کا نشانہ بنایا، جب وہ کپڑے سلائی کے لیے دینے آئی تھی۔ملزم نے نازیبا ویڈیو کی بنا پر خاتون کو بلیک میل کر کے پیسے اینٹھنے کی کوشش بھی کی۔

مکافاتِ عمل
ملزم کا انجام

قصور: بچی سے نازیبا حرکت کرنے والا ملزم اپنے ہی پستول کی گولی لگنے سے انجام کو پہنچ گیا

رپورٹ: ویب ڈیسک

قصور(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں ایک ناعاقبت اندیش نوجوان کو گلی میں سائیکل پر کھیلتی معصوم بچی سے نازیباحرکت کرتے دیکھاگیا تھا، اب اطلاع ملی ہے کہ وہ نوجوان اپنے مخصوص عضوسے ہی محروم ہوگیا۔

ایکس (ٹوئٹر) پر صحافی محمد عمیر نے لکھا کہ قصور کی شاہ عنایت کالونی میں گلی میں کھیلتی کمسن بچی سے درندگی کی کوشش کا افسوسناک واقعہ 25 جولائی کو پیش آیا تھا اور بچی سے نازیبا حرکت کرنے والا ملزم انجام کو پہنچ گیا۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ملزم واردات کی نیت سے بیٹھا تھا کہ لوگوں نے پکڑنے کی کوشش کی، اس دوران ملزم کا اپنے نیفے میں لگا پسٹل چل گیا جس سے ملزم اپنے مخصوص اعضاء سے محروم ہوگیا، ملزم کی شناخت ناصر کے نام سے ہوئی ہے تاہم عمیر کے اس دعوے کی آزادانہ ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی۔

افسوسناک
پولیس اہلکار نے بھتیجے کو قتل کیا

کراچی: ہیڈ کانسٹیبل نے تلخ کلامی پر اپنے بھتیجے کو سرکاری اسلحے سے قتل کردیا

رپورٹ: ڈیلی پاکستان

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) گارڈن میں ہیڈ کانسٹیبل ذوالفقار نے تلخ کلامی پر اپنے بھتیجے کو قتل کردیا، مقتول ریٹائرڈ پولیس اکاؤنٹنٹ کا بیٹا تھا۔پولیس کے مطابق گارڈن میں جمن شاہ مزار کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ مقتول کی شناخت عبداللّٰہ اعوان کے نام سے ہوئی۔ مقتول عبداللّٰہ ریٹائرڈ پولیس اہلکار مبارک کا بیٹا ہے جو پولیس میں اکاؤنٹنٹ تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گارڈن تھانے میں ہیڈ کانسٹیبل ذوالفقار مقتول عبداللّٰہ کا چچا ہے، ملزم نے سرکاری اسلحے سے گزشتہ روز تلخ کلامی کے بعد قتل کیا، ملزم ذوالفقار کوحراست میں لے لیا ہے۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار ذوالفقار کو معطل کرکے گرفتار کر لیا گیا ہے، ذاتی رنجش پر چچا نے بھتیجے کو فائرنگ کرکے قتل کیا۔

12.7M
35.8M
#پاکستان_میں_جرائم
#کراچی
#غیرت_کے_نام_پر_قتل
#گھریلو_تشدد
#راولپنڈی
#قصور
#jhangsite #truth #news
#سی_ٹی_ڈی
#جھنگ_کی_پہچان
#jhang_dot_side
#jhangsite
#جھنگ_روڈ
#سچائی
#وائرل_ویب_سائٹ
#جھنگ_خبریں

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !