
چوہنگ: شوہر کے سامنے بیوی سے اجتماعی زیادتی، 4 اوباشوں کے خلاف مقدمہ درج
لاہور کے علاقے چوہنگ میں 4 اوباشوں نے شوہر کے سامنے اس کی بیوی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے متاثرہ خاتون کے شوہر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔
مقدمے کے متن کے مطابق، مدعی اپنی اہلیہ کے ہمراہ کھیتوں میں چہل قدمی کے لیے نکلا تھا جب 3 ملزمان نے انہیں روک کر اہلیہ سے زیادتی کی۔ بعد میں انہوں نے فون کرکے ایک اور شخص کو بھی بلا لیا اور چاروں نے شوہر کے سامنے زیادتی کی اور اسے باندھ کر تشدد کا نشانہ بھی بناتے رہے۔ پولیس نے تحقیقات شروع کرتے ہوئے ملزموں کی تلاش شروع کردی ہے۔

مانگا منڈی: سنگدل باپ نے 6 ماہ کے معصوم بچے کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا
لاہور کے علاقے مانگا منڈی میں نشے کے عادی ایک ظالم باپ نے اپنے 6 ماہ کے معصوم بچے کو قتل کر دیا۔ پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق، ملزم ناصر نشے کا عادی ہے اور پیر کالونی میں اپنے رشتہ داروں کے پاس آیا ہوا تھا۔
ملزم نے بچے کو اٹھایا اور باہر لے جا کر تیز دھار آلے سے کاٹ دیا۔ 6 ماہ کے سالار کو تشویشناک حالت میں طبی امداد کے لیے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا۔ پولیس نے ملزم ناصر کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہے۔

ملتان: 8 سالہ بچی اغواء و زیادتی کے بعد قتل، مجرم گرفتار، سخت سزا دی جائے گی: حنا پرویز بٹ
چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی و رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے ملتان کے علاقے سیتل ماڑی میں 8 سالہ بچی ملائکہ کے اغواء، مبینہ زیادتی اور قتل کے افسوسناک واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اسے سنگین جرم قرار دیا ہے۔ معصوم ملائکہ کی لاش ایک ہمسایہ خاتون کے گھر کے صوفے سے برآمد ہوئی، اور ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں زیادتی کے شواہد ملے ہیں۔
حنا پرویز بٹ نے ملتان پولیس کی کارروائی کو سراہتے ہوئے بتایا کہ مرکزی ملزم توقیر اور اس کی 19 سالہ خاتون ساتھی کو 48 گھنٹوں میں گرفتار کر لیا گیا ہے، جنہوں نے اعتراف جرم بھی کر لیا ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت کے مطابق خواتین و بچوں کے خلاف جرائم پر زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل کیا جائے گا اور ملائکہ کو انصاف دلانا ہر بچی کے تحفظ کی جنگ ہے۔

9 مئی کیسز: فیصل آباد میں بڑا فیصلہ، عمر ایوب اور شبلی فراز سمیت 195 ملزمان کو 10، 10 سال قید، فواد چودھری و زین قریشی بری
فیصل آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے واقعات سے متعلق 3 مقدمات کا فیصلہ سنا دیا ہے۔ عدالت نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب، اپوزیشن لیڈر سینیٹ شبلی فراز، زرتاج گل اور کنول شوزب سمیت 195 ملزمان کو مجموعی طور پر 10، 10 سال قید کی سزا سنائی ہے۔
دوسری جانب، عدالت نے عدم ثبوت کی بنا پر فواد چودھری اور زین قریشی سمیت 88 افراد کو تینوں مقدمات میں بری کر دیا ہے۔ ملزمان پر دہشت گردی، اقدام قتل، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور جلاؤ گھیراؤ جیسے سنگین الزامات تھے۔
واضح رہے کہ 9 مئی اور اس کے بعد ہونے والے احتجاجوں سے متعلق ملک کی مختلف عدالتوں میں متعدد مقدمات زیرِ سماعت ہیں، جن میں پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت کے خلاف ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری ہو چکے ہیں اور قانونی کارروائیاں جاری ہیں۔
📢 جھنک کی پہچان | جھنک ڈاٹ سائیڈ کی آفیشل بریکنگ نیوز
جھنک ڈاٹ سائیڈ ضلع جھنگ کی واحد سچی اور بااعتماد اردو نیوز ویب سائٹ ہے جہاں سے آپ کو جھنک کی پہچان، خان میر کی خبریں، جھنک کی ثقافت، مقامی سیاست، روزگار، اور حالات حاضرہ کی اپ ڈیٹس سب سے پہلے اور سب سے صحیح ملتی ہیں۔
📰 جھنک کی آج کی تازہ خبر:
(یہاں آج کی بریکنگ نیوز ڈالیں جیسے: "جھنک میں خان میر کی جانب سے ثقافتی میلہ، ہزاروں کی شرکت")
📌 کیوں صرف جھنک ڈاٹ سائیڈ؟
- صرف سچی اور تصدیق شدہ خبریں
- جھنک کے عوام کی آواز
- اردو زبان میں مکمل کوریج
- خان میر، دسوآنا، روہی، حسینی، جھنگ روڈ اور نواحی علاقوں کی نمائندگی
اگر آپ چاہتے ہیں کہ جھنک کی کوئی بھی خبر، ویڈیو یا رپورٹ سب سے پہلے آپ کو ملے، تو ہماری سائٹ کو سبسکرائب کریں، شیئر کریں اور فالو کریں۔
#جھنک_کی_پہچان #جھنک_ڈاٹ_سائیڈ #خان_میر #جھنک_کی_خبریں #جھنک_کی_ثقافت #اردو_نیوز_جھنک #جھنگ_کی_پہچان #JhankKiPehchan #JhankDotSite #BreakingNewsJhank #KhanMirUpdates #JhankCulture #UrduNewsJhank