جھنگ ڈی پی او آفس میں موبائل فونز کی تقسیم کے حوالے سے ایک تقریب منعقد ہوئی۔

ڈی پی او بلال افتخار کیانی موبائل فونز سپرد کرتے ہوئے

جس میں گزشتہ دو ماہ کے دوران برآمد ہونے والے مسروقہ موبائل فونز شہریوں کے حوالے کئے گئے۔ اس موقع پر ڈی پی او بلال افتخار کیانی نے 46 لاکھ کی مالیت کے موبائل اصل مالکان کے سپرد کئے۔

ڈی پی او ای-گیجٹ ایپ کے بارے میں ہدایات دیتے ہوئے

اور شہریوں کو "ای۔گیجٹ" ایپ کے استعمال کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ استعمال شدہ موبائل فون خریدنے سے پہلے ای۔گیجٹ پر اس کی تصدیق ضرور کر لیں۔

تقریب میں موجود شہری
تقریب کا ایک اور منظر
موبائل فون وصول کرتے ہوئے شہری

تاکہ کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور جدید وسائل کے مؤثر استعمال سے جرائم کے سدباب کے لیے کوششیں مسلسل جاری رہیں گی۔ برآمد شدہ موبائل فونز کی واپسی پر شہریوں نے جھنگ پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ڈی پی او اور آئی ٹی ٹیم کے اقدامات کی تعریف کی۔