بریکنگ نیوز: جھنگ میں لرزہ خیز قتل، نوجوان کو پیٹ چاک کر کے ٹانگیں کاٹ دی گئیں، پولیس افسران کی بروقت اور مثالی کارروائی/jhang

0


جھنگ (24 مئی 2025) — جھنگ کے تھانہ صدر کی حدود چک نمبر 16/1 میں ایک انتہائی خوفناک اور عبرت ناک قتل کا واقعہ پیش آیا، جہاں ایک نوجوان کو بے دردی سے قتل کر کے اس کی لاش کھوہ میں پھینک دی گئی۔ مقتول کا پیٹ چاک کیا گیا، آنتیں باہر نکال دی گئیں اور دونوں ٹانگیں بھی الگ کر دی گئیں۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے مثالی اور فوری کارروائی کرتے ہوئے لاش کو بازیاب کرا لیا۔
پہلی اطلاع صبح 11:55 پر کنٹرول روم جھنگ کو موصول ہوئی، جس پر ایس ڈی پی او، ایس ایچ او، اے ایس آئی اور انچارج موقع پر فوراً روانہ ہوئے۔
دوپہر 12:10 بجے ایس ایچ او تھانہ صدر جناب شبیر گُلزار، ایس ڈی پی او سرکل صدر جناب اویس تاج اور انچارج چوکی کلورکوٹ موقع پر موجود تھے۔ ان کے ساتھ پولیس ٹیم نے موقع کا مکمل معائنہ کیا اور فوری طور پر کارروائی کا آغاز کر دیا۔


یارا بائیس کی ریسکیو ٹیم نے انتہائی مشکل اور خطرناک حالات میں لاش کو کھوہ سے نکالا۔ 

یہ آپریشن کئی مراحل پر مشتمل تھا لیکن افسران کی قیادت اور ٹیم کی مہارت سے یہ کامیاب رہا۔


پولیس ترجمان کے مطابق، مقتول کی شناخت مکمل کر لی گئی ہے اور شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں۔ اس قتل کو ذاتی دشمنی قرار دیا جا رہا ہے، تاہم مکمل تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ ڈیٹا اور سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جا رہی ہے، فرانزک ٹیم بھی طلب کر لی گئی ہے۔










پولیس افسران جناب شبیر گُلزار (ایس ایچ او)، جناب اویس تاج (ایس ڈی پی او)، اور دیگر ٹیم ممبرز کی فوری، دلیرانہ اور پیشہ ورانہ کارروائی قابلِ تحسین ہے۔ اس لرزہ خیز واردات کے بعد پولیس کی تیز رفتار کارروائی نے علاقے میں اطمینان کی فضا بحال کر دی ہے۔


تفتیش بھرپور رفتار سے جاری ہے اور پولیس نے واضح کیا ہے کہ قاتل بہت جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔

Reporter ترجمان پولیس جھنگ

مزید تفصیلات...

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کوئی غلط کمنٹ سے گریز کریں

ایک تبصرہ شائع کریں (0)