بریکنگ نیوز سوہاوہ: پسند کی شادی کرنے والے نوجوان جوڑے کا لرزہ خیز قتل، لاشیں کنارہ سے برآمد
personaamir khan
مئی 26, 2025
0
share
سوہاوہ / سرائے عالمگیر – 25 مئی 2025: جہلم کی تحصیل سوہاوہ کے نواحی علاقے ڈومیلی سے تعلق رکھنے والے نوجوان جوڑے کو مبینہ طور پر غیرت کے نام پر قتل کر دیا گیا۔
22 سالہ سلیم، جو گاؤں جنجلوٹ کا رہائشی تھا، اور 19 سالہ عائشہ رزاق،
جو دھمالہ سے تعلق رکھتی تھی، نے 20 مئی کو لاہور میں اپنی مرضی سے نکاح کیا
اور نئی زندگی شروع کرنے کی کوشش کی۔ شادی کے بعد دونوں نے لاہور میں
رہائش اختیار کی، تاہم ان کی خوشیاں چند ہی دنوں میں المیے میں بدل گئیں۔ چند روز بعد دونوں کی لاشیں ضلع گجرات کی تحصیل سرائے عالمگیر کے
علاقے کنارہ سے برآمد ہوئیں۔ پولیس کے مطابق ابتدائی شواہد اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں
کہ جوڑے کو سر میں گولیاں مار کر قتل کیا گیا، جو غیرت کے نام پر کیے گئے
قتل کی ایک واضح مثال ہے۔ عائشہ کے والد نے 20 مئی کو، یعنی نکاح کے روز ہی،
تھانہ ڈومیلی میں بیٹی کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی تھی۔ پولیس نے لاشوں
کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال، سرائے عالمگیر منتقل کر دیا ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ یہ اندوہناک واقعہ غیرت کے نام پر قتل جیسے حساس اور سنگین مسئلے
کو ایک بار پھر منظرعام پر لے آیا ہے، جس پر معاشرے، قانون نافذ کرنے والے
اداروں اور پالیسی سازوں کو سنجیدگی سے غور کرنا ہوگا۔
کوئی غلط کمنٹ سے گریز کریں