اٹھارہ ہزاری میں فائرنگ سے نوجوان قتل، پولیس کی بروقت کارروائی، حسبِ ضابطہ تفتیش جاری
اٹھارہ ہزاری (ضلع جھنگ) میں 20 مئی 2025 کو صبح کے وقت ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان محمد سلیمان جاں بحق ہو گیا۔ صبح 05:31 پر شہری کی کال 15 پر موصول ہوئی جس میں فوری طور پر واقعے کی اطلاع دی گئی۔
پولیس کی جانب سے بروقت ردِ عمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ASI محمد نواز کی قیادت میں SHO واصف علی اور SDPO کی نگرانی میں پولیس ٹیم نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے۔ لاش کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر کے ضروری قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق مقتول محمد سلیمان کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ کا مکمل معائنہ کیا اور اہلِ علاقہ سے بیانات قلمبند کیے۔ فی الوقت ملزمان موقع سے فرار ہو چکے ہیں اور ان کی تلاش کے لیے تفتیشی ٹیمیں متحرک کر دی گئی ہیں۔
پولیس افسران کی جانب سے انتہائی سنجیدگی اور پیشہ ورانہ مہارت سے کیس کی تفتیش جاری ہے۔ ڈی پی او جھنگ کی جانب سے ASI محمد نواز، SHO واصف علی اور SDPO کو فوری کارروائی پر بھرپور سراہا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ہی ملزمان کو قانون کی گرفت میں لے کر انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
مزید تفصیلات...
کوئی غلط کمنٹ سے گریز کریں