
جعلی ٹک ٹاک آئی ڈیز بنا کر ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی اسلام آباد نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی ٹک ٹاک آئی ڈیز بنا کر ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا۔
ملزم کی شناخت مبشر کے نام سے ہوئی ، اپر دیر کا رہائشی ہے ،ملزم پر بلیک میلنگ اور ہراسانی کا سنگین الزام ہے ،ملزم نے متاثرہ لڑکی اور اس کے خاندان کو مسلسل دھمکیاں دیں،ملزم نے لڑکی کو واٹس ایپ پر جھوٹی اور گمراہ کن معلومات پھیلا کر ہراساں کیا گیا۔
ملزم کے خلاف ایف آئی ار درج ہوگئی ، مزید تفتیش جاری ہے۔ کیس دفعات 20، 21(d)، 24 پیکا 2016 اور 419، 506 پی پی سی کے تحت درج کیا گیا۔

ڈکیتی مزاحمت پر کبڈی کا انٹرنیشنل کھلاڑی جاں بحق
قصور کے نواحی علاقے مائی رابو میں ڈکیتی مزاحمت پرکبڈی کا انٹرنیشنل کھلاڑی جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق ناصرپہلوان حویلی لکھا سے گھر واپس جارہے تھے کہ ڈاکوؤں نے ان کی گاڑی پرفائرنگ کردی،پولیس نے بتایاکہ ناصرپہلوان کو گردن پرگولی لگی، انہیں علاج کیلئے لاہور لے جارہا تھا جہاں وہ راستے میں دم توڑ گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ناصرپہلوان تین بچوں کے باپ تھے اور ان کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

تیز رفتار گاڑی نے موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا
وحدت کالونی میں تیز رفتار گاڑی نے موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا۔
پولیس کے مطابق حادثے میں موٹرسائیکل سوار علی سلمان موقع پر جاں بحق ہوگیا ، مقامی افراد نے کارسوار کو دھرلیا، شناخت عرفان کے نام سے ہوئی۔
پولیس نے مقدمہ درج کر کے گاڑی قبضہ میں لے لی۔

بچوں کو کچلنے والا ڈرائیور پولیس مقابلے کے بعد گرفتار
ایبٹ آباد تھانہ مانگل نے ڈمپر کے نیچے آٹھ نجی سکول کے بچوں کو کچلنے والے ڈرائیور کو پولیس مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
ملزم محسن سکنہ بالڈھیری نے گزشتہ روز روڈ کراسنگ کے دوران نجی سکول کے آٹھ بچوں کو ڈمپر سے کچل دیا تھا، تین بچے موقع پر جاں بحق ہو گئے تھے، پانچ شدید زخمی ہوئے۔
ملزم موقع سے فرار ہو گیا تھا، پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا جہاں ملزم اور اُس کےساتھیوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزم شدید زخمی حالت میں گرفتار کرکے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ملزم کے ساتھی فرار ہو گئے۔

گرینڈر مشین کے حادثے میں مزدور جاں بحق
الفلاح ٹاؤن میں پیش آنے والے افسوسناک حادثے میں ایک مزدور نادر علی جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق نادر علی کا تعلق للیانی سے تھا اور وہ الفلاح ٹاؤن کے ایک گھر میں مزدوری کر رہا تھا جب حادثہ پیش آیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق کام کے دوران گرینڈر مشین میں اچانک کرنٹ آ گیا جس کے باعث مشین بے قابو ہو گئی اور نادر علی کی گردن پر چل گئی۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ نادر موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
پولیس نے مزدور کی لاش کو قانونی کارروائی کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں تاکہ حادثے کی مکمل وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔

سامعہ حجاب کے اغواء کے مقدمے میں ملزم عدالت میں پیش
ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کے مبینہ اغواء اور دھمکیوں کے مقدمے میں گرفتار ملزم حسن زاہد کو عدالت میں پیش کر دیا گیا، جہاں عدالت نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
حسن زاہد کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ محمد اظہر ندیم کی عدالت میں پیش کیا گیا۔دوران سماعت وکیل صفائی نے مؤقف اختیار کیا کہ پولیس نے پہلے بتایا تھا کہ ملزم کا 2روزہ ریمانڈ منظور ہوا تھا جبکہ اب اسے 5دن بعد عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔ اس پر عدالت نے ریمانڈ کے پرانے عدالتی حکم نامے کا جائزہ لینے کا کہا۔ پولیس نے مؤقف اختیار کیا کہ پہلے ریمانڈ میں ٹائپنگ کی غلطی ہوئی تھی، جسے فوراً درست کروا لیا گیا تھا۔
عدالت میں ملزم حسن زاہد اور مدعیہ سامعہ حجاب کی مالی لین دین کی تفصیلات بھی پیش کی گئیں جبکہ مدعیہ کے والدین کے حوالے سے دیا گیا بیان، منگنی کی تصاویر اور دیگر شواہد بھی وکیل صفائی کی جانب سے عدالت کے روبرو رکھے گئے۔ وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ حسن زاہد اور سامعہ حجاب کی منگنی ہو چکی تھی اور دونوں کے درمیان مالی معاملات بھی موجود تھے۔
پراسیکیوشن کے مطابق ملزم سے 45 ہزار روپے برآمد کر لیے گئے ہیں جبکہ مزید تفتیش کے لیے گاڑی، اسلحہ اور دیگر ساتھی ملزمان کی گرفتاری درکار ہے، لہٰذا ملزم کا مزید آٹھ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے۔
وکیل صفائی نے عدالت کو بتایا کہ حسن زاہد کو ایک مقدمے میں ضمانت ملنے کے بعد جان بوجھ کر دوسرے مقدمے میں گرفتار کیا گیا، اور جس وقت کا وقوعہ ظاہر کیا گیا ہے، اس وقت ملزم جناح سپر مارکیٹ میں موجود تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب حسن زاہد نے رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا تو اسے جعلی رسیدیں فراہم کی گئیں۔
واضح رہے کہ حسن زاہد کے خلاف مقدمہ تھانہ شالیمار میں درج کیا گیا ہے، اور عدالت نے دلائل سننے کے بعد جسمانی ریمانڈ سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

جوئے کی پروموشن پر اقرا کنول سمیت ٹک ٹاکرز کو نوٹس
نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی ( این سی سی آئی اے) نے جوئے کی پروموشن کے الزام میں اقرا کنول سمیت مزید 2 ٹک ٹاکرز کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔
ادارے کی طرف سے نوٹس یوٹیوبر اقرا کنول، ٹک ٹاکر ندیم مبارک عرف نانی والا اور محمد ہریرہ کو جاری کیے گئے ہیں, جن کو 9 ستمبر کواین سی سی آئی اے لاہور میں طلب کیا گیا ہے۔
ایجنسی کے مطابق ان پر الزام ہے کہ وہ آن لائن ٹریڈنگ ایپس کے ذریعے مالی فراڈ میں ملوث ہیں، آن لائن جوئے کی ایپس میں سرمایہ کاری کے لیے اکساتے ہیں اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ان غیر رجسٹرڈ اور بغیر لائسنس ایپس کو فروغ دیتے ہیں۔
مزید یہ کہ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک منظم منصوبے کے تحت سادہ لوح عوام کو قائل کر کے ان کی محنت کی کمائی لوٹنے کی اسکیم تیار کی۔
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) لاہور نے یوٹیوبر اقرا کنول کو بھی جوا کھیلنے والی ایپلی کیشنز کی تشہیر کے معاملے میں طلب کیا ہے،سعدالرحمٰن المعروف ڈکی بھائی اور ان کی اہلیہ پہلے ہی زیر تفتیش ہیں۔
مذکورہ تحقیقات 28 اگست کو شروع ہوئیں، جس کے بعد اب تک اقرا کنول کو دو نوٹسز بھیجے جا چکے ہیں۔

شعیب ملک نے نوجوان لڑکوں کو جلدی شادی کرنے کا مشورہ دیا
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے نوجوان لڑکوں کو جلدی شادی کرنے کا مشورہ دے دیا۔
شعیب ملک نے حال ہی میں ایک پروگرام میں شرکت کی جہاں میزبان نے ان سے دلچسپ اور مزاحیہ گفتگو کی گئی۔
میزبان نے سوال کیا کہ نوجوان لڑکوں کو 25 سال کی عمر میں شادی کر لینی چاہیے؟ جس پر شعیب ملک نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لڑکوں کو جلد شادی کر لینی چاہیے، اسلام بھی جلد شادی کرنے کا درس دیتا ہے۔
شعیب ملک نے مزید کہا کہ اگر کسی بھی وجہ سے آپ کی جلدی شادی نہیں ہو رہی تو شادی کرنے میں تھوڑی تاخیر کریں اور 35 سال کی عمر کے بعد شادی کریں۔
واضح رہے کہ شعیب ملک نے ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے اپریل 2010 میں شادی کی تھی تاہم یہ شادی کامیاب نہ ہو سکی اور دونوں نے 2024 میں راہیں جدا کرلیں، جبکہ دونوں کا ایک بیٹا اذہان بھی ہے، طلاق کے بعد سابق کپتان نے پاکستنی اداکارہ ثناء جاوید سے دوسری شادی کی ہے۔

رکشہ ڈرائیورز کو لائسنس فراہمی میں 144 فیصد اضافہ
ڈی آئی جی ٹریفک وقاص نذیر لائسنسنگ سہولیات فراہم کرنے کیلئے پرعزم، ڈی آئی جی ٹریفک وقاص نذیر کی سربراہی میں لائسنس کی فراہمی میں حیرت انگیز اضافہ، صوبہ بھر میں ہر اتوار رکشہ ڈرائیورز کیلئے ڈرائیونگ ٹیسٹ کا خصوصی انعقاد جاری ہے۔
سال 2025 میں رکشہ ڈرائیورز کو لائسنس کی فراہمی میں 144 فیصد اضافہ ہوا، رواں سال رکشہ ڈرائیورزکو 80ہزار 700 سے زائد لائسنس جاری کئے گئے۔
ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب وقاص نذیر کا کہنا تھا کہ رکشہ ڈرائیورز کا اتنی بڑی تعداد میں ڈرائیونگ لائسنس بنوانا خوش آئند ہے، اتوارکوکمرشل ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد ٹریفک پولیس ،محکمہ ٹرانسپورٹ کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔
پنجاب کی تمام مین لائسنسنگ برانچوں میں رکشہ کا ڈرائیونگ ٹیسٹ جاری ،ملکی سطح پہلی بار رکشہ ڈرائیورز کیلئے الگ کاؤنٹر ،خصوصی دن ٹیسٹ کیلئے مقرر کیا گیا۔
ڈی آئی جی ٹریفک کا کہنا تھا کہ لائسنس کےبعدرکشہ ڈرائیورز با اعتماد طریقے سے رکشہ چلا سکیں گے،شفافیت ،میرٹ پر لائسنس کی فراہمی کو ترجیح دے رہے ہیں۔
رکشہ یونین نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈی آئی جی ٹریفک نےصوبائی سطح پر رکشہ ڈرائیورز کے مسائل کویقینی طور پر حل کیا۔