جھنگ میں موبائل پولیس اسٹیشن اور لائسنسنگ یونٹ کا افتتاح
جھنگ ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کے ہمراہ موبائل پولیس اسٹیشن اینڈ لائسنسنگ یونٹ پراجیکٹ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ہے۔
ڈی پی او نے پنجاب حکومت کے اس اقدام کو شفاف، محفوظ اور ڈیجیٹل نظام کی طرف ایک اہم قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو سہولیات دینے اور جدید اصلاحات پر عمل پیرا ہیں۔
ڈی پی او نے موبائل پولیس اسٹیشن اینڈ لائسنسنگ یونٹ کا معائنہ کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او نے کہا کہ موبائل پولیس اسٹیشن میں پہلی مرتبہ ایف آئی آر کے اندراج کی سہولت بھی میسر ہوگی۔ موبائل پولیس اسٹیشن اینڈ لائسنسنگ یونٹ میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا اور ری نیو کروانے کی سہولت بھی میسر ہوگی۔
ڈی پی او نے موبائل پولیس اسٹیشن اور لائسنسنگ یونٹ کی چابیاں متعلقہ افسران کے سپرد کیں۔ ڈی پی او نے موبائل پولیس اسٹیشن اسٹاف کو عوام کے ساتھ ہمدردانہ رویہ اپنانے کی ہدایت کی۔ موبائل پولیس اسٹیشن میں لرنر، ریگولر لائسنس، تجدید، انٹرنیشنل لائسنس اور وویمن لائسنسنگ کی سہولت میسر ہوگی۔ موبائل پولیس اسٹیشن اور لائسنسنگ یونٹ میں ایف آئی آر کی رجسٹریشن بھی کرائی جاسکے گی۔
موبائل پولیس اسٹیشن اور لائسنسنگ یونٹ میں گرلز ایجوکیشن مراکز اور ورکنگ ویمن کو سروسز فراہم کرے گا۔
