وزارت داخلہ نے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
اسلام آباد(24 اکتوبر 2025): وزارت داخلہ نے تحریک لبیک پاکستان(ٹی ایل پی) پر پابندی لگانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
وفاقی کابینہ نے گزشتہ روز ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دی تھی جس کے بعد جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت سمجھتی ہے ٹی ایل پی دہشت گردی میں ملوث ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق وزارت داخلہ نے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت ٹی ایل پی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے فرسٹ شیڈول میں شامل کرنے کا حکم دیا ہے۔
گزشتہ روز وفاقی کابینہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دی تھی، یہ منظوری وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت جمعرات کی شام ہونے والے اجلاس میں دی گئی تھی۔
اجلاس کو بتایا گیا تھا کہ 2016 سے قائم اس تنظیم نے پورے ملک میں شر انگیزی کو ہوا دی، ماضی میں بھی ٹی ایل پی کے پُرتشدد احتجاجی جلسوں اور ریلیوں میں سکیورٹی اہلکار اور بے گناہ راہگیر جاں بحق ہوئے تھے۔
ذرائع کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ٹی ایل پی پر انتشار پھیلانے اور ریاستی رٹ چیلنج کرنے کا الزام ہے، پر تشدد احتجاج، جلاؤ گھیراؤ اور نجی املاک کو نقصان پہنچانے کے بھی الزامات ہیں، ٹی ایل پی پر فرقہ واریت کو فروغ دینے، پولیس اہلکاروں پر گولی چلانے کے مقدمات بھی درج ہیں۔
وزارت داخلہ نے تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم جماعت قرار دے دیا
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزارت داخلہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم جماعت قرار دیتے ہوئے فرسٹ شیڈول کی فہرست میں شامل اور پابندی لگانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت سمجھتی ہے ٹی ایل پی دہشت گردی میں ملوث ہے، وزارت داخلہ نے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت ٹی ایل پی کو کالعدم قرار دیا ہے۔
وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن کے بعد ٹی ایل پی کو اب کالعدم جماعت قرار دے دیا گیا ہے، وزارت داخلہ کی رپورٹ وزرات قانون کو بھجوائی جائے گی، وزرات قانون ریفرنس تیار کر کے سپریم کورٹ میں جمع کرائے گا۔
اس حوالے سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کے پاس ٹھوس وجوہات موجود ہیں کہ ٹی ایل پی کے تانے بانے دہشتگردی سے ملتے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روز وفاقی کابینہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دی تھی، یہ منظوری وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں دی گئی تھی۔
گگو منڈی کے قریب فرید ایکسپریس پٹری سے اتر گئی
گگو منڈی کے قریب لاھور سے کراچی جانے والی فرید ایکسپریس پٹری سے اتر گئی۔
بورے والا کے پاس گگو منڈی کے قریب ٹرین ڈی ٹریک ہوئی، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ریلوے لائن بحالی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے لیکن مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
