مون سون بارشوں سے ملک بھر میں تباہی، 193 افراد جاں بحق

جھنگ سائٹ - تازہ ترین خبریں
سیلاب
مون سون بارشوں کے نقصانات

مون سون بارشوں کے باعث 193 افراد جاں بحق، 544 زخمی

رپورٹ: دنیا نیوز

اسلام آباد: مون سون بارشوں کے باعث 26 جون سے 17 جولائی تک کے نقصانات کی تفصیلات جاری کر دی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں بارشوں کے سبب 15 افراد جاں بحق ہوئے جن میں 8 بچے بھی شامل تھے، اس دوران 53 افراد زخمی ہوئے۔

مون سون بارشوں کے باعث ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 193 افراد جاں بحق، 544 زخمی ہو چکے ہیں، پنجاب میں سب سے زیاده 114 افراد جاں بحق، 437 زخمی ہوئے۔

خیبرپختونخوا میں 40 اموات، 57 زخمی ہوئے، سندھ میں 21 افراد جاں بحق، 40 زخمی ہوئے، بلوچستان میں 16 اموات، زخمیوں کی تعداد 4 ، آزاد کشمیر اور اسلام آباد میں ایک، ایک شخص جاں بحق ہوا۔

ملک بھر میں مون سون بارشوں کےباعث گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 79 گھروں کو نقصان پہنچا، 67 مویشی پانی میں ڈوب گئے۔

مجموعی طور پر اب تک 689 گھروں को نقصان پہنچا، مجموعی طور پر اب تک 193 مویشی پانی میں بہہ گئے۔

سیلاب
سندھ اور پنجاب میں سیلابی صورتحال

پنجاب اور سندھ میں اونچے درجے کے سیلاب کا الرٹ، لاکھوں افراد متاثر

رپورٹ: جھنگ نیوز ڈیسک

پنجاب میں الرٹ کے بعد کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں اربن فلڈنگ کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بھارت سے آنے والا ہوا کا کم دباؤ شدت اختیار کر کے ڈپریشن میں تبدیل ہو گیا ہے، کراچی سمیت مختلف اضلاع میں شدید بارشوں کا آغاز ہوچکا ہے۔

موسم کا احوال بتاتے والوں کا کہنا ہے کہ 11ستمبر سے سندھ کے اضلاع تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص، سانگھڑ، خیرپور، شہید بینظیرآباد، دادو، مٹیاری میں بھی تک وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اور بارش کا امکان ہے۔

ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید کے مطابق دریاؤں میں شدید سیلابی صورت حال کے باعث صوبے کے 4100 سے زائد موضع جات جبکہ مجموعی طور پر 42 لاکھ 25 ہزار افراد متاثر ہوئے، ان میں سے 20 لاکھ 14 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔

سرکاری رپورٹ کے مطابق سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں 423 ریلیف کیمپس، 512 میڈیکل کیمپس اور 432 ویٹرنری کیمپس قائم کیے گئے ہیں، ریسکیو اور ریلیف سرگرمیوں کے دوران 15 لاکھ 11 ہزار جانوروں کو بھی محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔

پی ڈی ایم اے کے ڈی جی کے مطابق 4150 دیہات اور 41 لاکھ 50 ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 56 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن کے مطابق چناب میں تریموں اور پنجند میں بہت اونچے درجے کا سیلاب ہے، تریموں کے مقام پر اس وقت پانی کا بہاؤ پانچ لاکھ 43 ہزار کیوسک جبکہ پنجند پر چار لاکھ 89 ہزار کیوسک ہے۔

راوی میں بلوکی کے مقام پر ایک لاکھ 52 ہزار کیوسک پانی کے ساتھ بہت اونچے درجے کا سیلاب ہے جبکہ شاہدرہ اور سدھنائی میں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔

ستلج میں گنڈا سنگھ والا میں انتہائی اونچے درجے جبکہ ہیڈ سلیمانکی پر 138,305 کیوسک پانی کے ساتھ اونچے درجے کا سیلاب ہے۔

5.3M
12.7M
#jhangsite
#جھنگ_نیوز
#سیلاب
#مون_سون
#بارشیں
#پنجاب
#سندھ
#دریائے_چناب
#دریائے_راوِی
#دریائے_ستلج
#متاثرین
#پاکستان

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !