
فواد چودھری: سیاسی عدم استحکام سے ملک کو نقصان ہو رہا ہے
جہلم: سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ سیاسی عدم استحکام سے ملک کو نقصان ہو رہا ہے۔
دنیا نیوز کے پروگرام ’ٹونائٹ ود ثمرعباس‘ میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیاسی عدم استحکام کم نہیں ہورہا،بانی پی ٹی آئی کی مقبولیت بڑھتی جارہی ہے،عمران خان ڈیل کرنےکوتیارنہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سےزورزبردستی نہیں کی جاسکتی وہ اپنےاُصولوں سے پیچھےنہیں ہٹیں گے، سیاسی درجہ حرارت کو نیچے لانا حکومت کی ذمہ داری ہے، دونوں فریقین معجزے کا انتظار کر رہے ہیں۔
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سیاسی عدم استحکام سےپاکستان کوفائدہ نہیں نقصان ہورہا ہے، پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت کا کوئی سیاسی قد نہیں ہے، عمران خان نے اِسی لیےمحمود اچکزئی کوبطوراپوزیشن لیڈرچنا۔
فواد چودھری نے مزید کہا کہ اٹھارہویں آئینی ترمیم میں سقم ہے جس کوٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔
کوہاٹ میں پولیس موبائل پر دہشتگردوں کی فائرنگ، 2 اہلکار شہید
کوہاٹ،اسلام آباد: کوہاٹ میں پولیس موبائل پردہشتگردوں کی فائرنگ، سب انسپکٹر اور سپاہی شہید جبکہ پولیس مقابلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں سرحدی پہاڑی علاقے لاچی اور گرد و نواح میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران دہشتگردوں نے پولیس موبائل پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں سب انسپکٹر طاہر نواز اور سپاہی محمد علی شہید ہوگئے، علاقہ میں گزشتہ تین دن سے آپریشن جاری ہے۔
علاوہ ازیں کوہاٹ کے علاقے نادر بانڈہ में پولیس مقابلہ کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے،ہلاک دہشت گرد 2 پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث تھے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے فتنہ الخوارج کے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر پختونخوا پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پختونخوا پولیس دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر ہے شہدا کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ محسن نقوی نے شہید سب انسپکٹر طاہر نواز اورکانسٹیبل محمد علی کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔
مولانا فضل الرحمن نے سیلاب کے باعث مردان اور دیر کے جلسے منسوخ کر دیے
ڈی آئی خان: سربراہ جے یو آئی(ف) مولانا فضل الرحمن نے سیلاب کے باعث مردان اور دیر کے جلسے منسوخ کر دئیے۔
خیبر پختونخوا کے ضلع ڈی آئی خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ آئینی نظام کمزور ہوا تو ادارے بھی کمزور ہو جائیں گے، خیبرپختونخوا میں گورننس کا بحران گہرا ہو چکا ہے، جو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں وہ خود بحران کا شکار ہیں۔
عوام کو نازک حالات سے آگاہ کرنے کیلئے جلسے کر رہے ہیں، سیلاب کے باعث مردان اور دیر के جلسے منسوخ کر دئیے، 16 اکتوبر کو ڈیرہ میں مفکر اسلام مفتی محمود کانفرنس منعقد ہوگی۔
مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ جے یو آئی نازک حالات میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی، تصادم ہماری خواہش نہیں مگر عوام کو سچ بتانا بھی ضروری ہے، خیبرپختونخوا میں حکومت نام کی چیز نہیں، بدامنی و کرپشن عروج پر ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گرد اتنے طاقتور ہو چکے کہ ریاستی اداروں کا مقابلہ کر رہے ہیں، ہم اداروں کے دشمن ہیں نہ ریاستی اداروں کیخلاف مزاحمت کی حمایت کرتے ہیں۔
سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ لازوال قربانیوں کے باوجود آج تک پختونخوا کے لوگوں کو امن نہ مل سکا۔ ریاست شہریوں کو جان و مال اور عزت کا تحفظ دینے میں ناکام رہی ہے۔ ریاست کے پاس شہریوں کو تحفظ اور امن دینے کی پوری صلاحیت موجود ہے لیکن شہریوں کی بقا کو نظر اندازکیاجارہاہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ عوام کے دلوں میں دفاعی اداروں کی عزت ہو، لوگ ان سے محبت کریں۔ اگر دفاع کمزور ہوا تو ملک،عوام،سیاست دان اور سیاسی نظام سب کچھ اجڑ جائے گا۔