📊 Lahore’s Alarming Report: 3500 Abductions, 74 Murders, 411 Rape Cases

عدالتی فیصلہ

خاتون کو جلا کر قتل کرنے پر سزا

خاتون کو زندہ جلا کر قتل: شوہر، ساس اور نند کو عمر قید کی سزا

رپورٹ: اے آر وائی نیوز

سندھ کے شہر ٹنڈوالہیار کی مقامی عدالت نے ارم خانزادہ نامی خاتون کو زندہ جلا کر قتل کرنے کے جرم میں اس کے شوہر، ساس اور نند کو عمر قید کی سزا سنا دی۔

فرسٹ ایڈیشنل سیشن جج نے جرم ثابت ہونے پر تینوں مجرمان کو عمر قید کی سزا سنائی۔ عدالتی فیصلے کے بعد پولیس نے مجرمان کو احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ یہ دلخراش واقعہ 2021 میں ٹنڈوالہیار کی مدینہ کالونی میں پیش آیا تھا، جہاں شادی شدہ خاتون ارم خانزادہ کو گھر میں آگ لگا کر بے دردی سے قتل کر دیا گیا تھا۔

تشویشناک رپورٹ
لاہور میں خواتین پر تشدد کے واقعات

لاہور: خواتین کے خلاف جرائم کی لرزہ خیز رپورٹ جاری، کتنی خواتین قتل ہوئیں، کتنی زیادتی کا نشانہ بنیں؟

رپورٹ: عرفان ملک

لاہور پولیس کے انویسٹی گیشن ونگ نے خواتین کے خلاف ہونے والے جرائم سے متعلق ایک تشویشناک رپورٹ جاری کی ہے، جس میں قتل، اغوا اور جنسی زیادتی کے اعداد و شمار پیش کیے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق رواں سال جنوری سے 28 جولائی تک لاہور میں خواتین کے قتل کے 74 مقدمات درج ہوئے، جن میں سے 67 کی تفتیش مکمل کرکے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ 7 مقدمات کی تفتیش جاری ہے۔ اسی عرصے میں خواتین کے اغوا کے 3500 مقدمات درج ہوئے اور اغوا ہونے والی 3502 خواتین میں سے 3140 کو بازیاب کروا لیا گیا۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ خواتین سے جنسی زیادتی کے 411 مقدمات درج کیے گئے، جن میں سے 363 کی تفتیش مکمل کرکے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

1.5M
4.3M
#JusticeForWomen #WomenRightsPK #ErumKhanzada #StopViolence #LahoreCrime #GenderJustice #WomenUnderAttack #PakistanNews #BreakingPK
#لاہور
#خواتین_پر_تشدد
#عمر_قید
#جرائم_کی_رپورٹ
#انصاف
#پنجاب_پولیس

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !