عوامی سہولت

پنجاب: ڈرائیونگ لائسنسنگ کی سہولیات میں 20 فیصد اضافہ، لاکھوں شہری مستفید
رپورٹ: سٹی
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبے بھر میں شہریوں کے لیے ڈرائیونگ لائسنسنگ کی سہولیات میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی ٹریفک، محمد وقاص نذیر کی مؤثر حکمت عملی کے تحت جولائی کے مہینے میں جون کی نسبت لائسنسنگ کی سہولیات میں 20 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق گزشتہ ماہ 8 لاکھ 14 ہزار شہریوں نے لائسنس کی مختلف سہولیات سے فائدہ اٹھایا۔
اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ ماہ 2 لاکھ 68 ہزار سے زائد شہریوں نے نئے لرننگ ڈرائیونگ لائسنس، 2 لاکھ 64 ہزار نے فریش ڈرائیونگ لائسنس بنوائے جبکہ 2 لاکھ 71 ہزار سے زائد پاکستانیوں نے اپنے لرننگ اور ریگولر لائسنس کی تجدید کروائی۔ اس کے علاوہ 6100 سے زائد شہریوں کو انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ بھی جاری کیے گئے۔
25K
80K
#پنجاب
#ڈرائیونگ_لائسنس
#ٹریفک_پولیس
#وزیراعلی_پنجاب
#عوامی_سہولت
Tags