3️⃣ 🏥❌ Doctor ki Chutti Bhi Kam | Gosht Ki Pehchan Bhi Pakki!

محکمہ صحت
طبی عملے کی چھٹیوں کی نئی پالیسی

پنجاب حکومت نے طبی عملے کی چھٹیوں کیلئے نئی پالیسی متعارف کروادی

رپورٹ: ویب ڈیسک

پنجاب حکومت کی جانب سے طبی عملے کی چھٹیوں کے لیے نئی پالیسی متعارف کروا دی گئی ہے، جس کے تحت طبی عملے کو گرمیوں کی چھٹیاں صرف 3 ہفتے کے لیے ہوں گی، تاہم عملے کو رخصت کے عوض پیسے نہیں دیے جائیں گے۔

محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، چھٹی عملے کے لیے ایک سہولت ہے، استحقاق نہیں۔ پالیسی کے تحت اسپتالوں میں 67 فیصد کلینیکل فیکلٹی اور 50 فیصد سائنسز فیکلٹی کا ڈیوٹی پر حاضر رہنا لازم قرار دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ ہر طبی ادارے میں ایک "لیو مینجمنٹ کمیٹی" تشکیل دی جائے گی، جو ہر سال 30 اپریل سے قبل سالانہ چھٹیوں کا لیو روسٹر جمع کروانے کی پابند ہوگی۔

فوڈ سیفٹی
گوشت کی شناخت کیلئے جدید لیبارٹری

گائے، بھینس یا گدھا؟ گوشت کی شناخت کیلئے جدید لیبارٹری کا قیام

رپورٹ: ویب ڈیسک

خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے ایک جدید لیبارٹری قائم کی ہے جو چند سیکنڈز میں گوشت کے معیار اور قسم کا پتہ لگا سکتی ہے۔ اس لیبارٹری میں اشیائے خوردونوش کے نمونوں کی سائنسی بنیادوں پر جانچ کی جا رہی ہے۔

فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے تحت کام کرنے والی یہ لیبارٹری دودھ، پانی، مصالحوں، مشروبات اور خاص طور پر گوشت کے نمونوں کا تجزیہ کرتی ہے، جس سے یہ معلوم ہو سکے گا کہ گوشت گائے، بھینس کا ہے یا گدھے کا۔ لیب میں ایف ٹی آئی آر (FTIR)، ایچ پی ایل سی (HPLC) اور یو ایچ پی ایل سی (UHPLC) جیسے عالمی معیار کے جدید آلات نصب کیے گئے ہیں۔

980
2.1M
#GovtNewsPK #PunjabHealth #KPFoodLab #MeatScandal #DoctorsLeave #PakistanUpdates #ViralNews #BreakingPK #UrduNews
#محکمہ_صحت
#خیبر_پختونخوا
#فوڈ_سیفٹی
#طبی_عملہ
#لیبارٹری
#گوشت

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !