
لاہور: نیوایئرپارٹی کیلئے جمع 30 خواتین و مرد گرفتار، اسلحہ و شراب برآمد
گلبرگ کے علاقے میں موجود ہوٹل میں چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے نیوایئرپارٹی کے لیے جمع ہونیوالے 30 خواتین ومردگرفتارکرلیے جن کے قبضے سے ہتھیار، شراب اور وہ سب کچھ برآمد ہوگیا جو عیاشی کے لیے استعمال ہوسکتا ہے۔
ایس ایچ او گلبرگ تیمور عباس نے بتایا کہ مخصوص ہوٹل کے حوالے سے شکایات تھیں لیکن شواہد کے ثبوت نہ ہونے کی وجہ سے ایسے کارروائی نہیں کی جاسکتی تھی، کچھ ٹھوس شواہد ہاتھ لگے تو ریڈکیا، اس دوران غیرقانونی و غیراخلاقی کام میں ملوث تقریباً تیس افراد گرفتار کرلیے گئے جن میں 12خواتین اور 18 مردشامل تھے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کاکہناتھاکہ ہتھیار، شراب، شیشہ اور دیگرچیزیں وغیرہ برآمد ہوئی جو عیاشی کیلئے استعمال ہوسکتی تھیں، لوگ بخوبی اندازہ کرسکتے ہیں۔
پولیس کے مطابق ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیشی ونگ کے حوالے کردیاگیا، پارٹی شروع ہونے ہی والی تھی کہ پولیس پہنچ گئی، ان کی حالت کیا ہوگی؟ اندازہ کیا جاسکتا ہے، اس ہوٹل کے بارے میں شکایات پہلے بھی تھیں کہ یہاں غیرقانونی و غیراخلاقی کام ہوتا ہے۔

پشاور: کار سے 3 افراد کی گولیاں لگی لاشیں برآمد، ایک اجرتی قاتل نکلا
صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالخلافہ پشاور میں کار سے 3 افراد کی لاشیں ملی ہیں، تینوں کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق قتل ہونے والوں میں ایک اجرتی قاتل بھی شامل ہے، جو پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھا۔ ’’جنگ ‘‘ نےپولیس کی ابتدائی تفتیش کے حوالے سے بتایا ہے کہ مقتولین کو کہیں اور قتل کرکے جائے وقوعہ پر لایا گیا ہے۔ شواہد اکٹھے کرکے ورثاء کی تلاش اور واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی۔

غیرت کے نام پر قتل کا لامتناہی سلسلہ: کوئی ان کی آہ سننے والا نہیں
نا جانے غیرت کس بلا کا نام ہے کہ اس کے نام پر ہمیشہ قتل ہی ہوتا ہے۔ بلوچستان میں قتل کا یہ معمولی نوعیت کا واقعہ نہیں کہ اسے نظر انداز کر دیا جائے، بلکہ یہ واقعہ ان گھاؤں کو تازہ کرتا ہے، جہاں یورپ سے آئی لڑکی کو خوشی خوشی اپنے لختِ جگر کے ساتھ بیاہ دیا جاتا ہے، مگر اپنی معصوم کلی کو پسند کی شادی کی خواہش پر کچل دیا جاتا ہے۔
غیرت کے نام پر قتل کا یہ لامتناہی سلسلہ ہے؛ جس میں کوئی بھی شہر، دیہات یا گاؤں محفوظ نہیں رہا۔ یہاں روز ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کو اذیت سے گزرنا پڑتا ہے، ہر دوسرا گھر حوا کی بیٹی کے ساتھ ہونے والے کسی نہ کسی سماجی ظلم کا گواہ ہے لیکن کوئی ان کی آہ سننے والا نہیں، کوئی ان کی سسکیوں کا ماتم کرنے والا نہیں۔

لانڈھی جیل میں ملاقاتی خواتین کو ہراساں کرنے کا واقعہ، اے ایس آئی سمیت 3 اہلکار معطل
وزیرجیل خانہ جات نے 3 اہلکاروں کو معطل کیا، معطل ہونے والے اہلکاروں میں اے ایس آئی عزیزاللہ، عباس ابڑو اور کانسٹیبل علی شیر سومرو شامل ہیں، آئی جی کی ہدایت پر محکمانہ انکوائری ڈی آئی جی کراچی ریجن کودیدی گئی ہے۔
وزیرجیل خانہ جات نے علی حسن زرداری ملاقات کا نظام مزید شفاف اور محفوظ بنانے کی ہدایت کی ہے، انھوں نے کہا کہ بدعنوانیوں اور ہراسانی پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہوگی۔
لانڈھی جیل میں قیدیوں سے ملاقات کے لیے آنے والی خواتین کو ہراساں کرنے اور ان سے رشوت طلب کیے جانے کا انکشاف سامنے آیا تھا۔ جیل کے ایک قیدی طارق عزیز کی بیٹی رمشا طارق نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا اور چیف جسٹس کو ایک خط کے ذریعے معاملے سے آگاہ کیا ہے۔

گلبرگ: فردوس مارکیٹ پولیس کی کارروائی، منشیات فروش بہن بھائی گرفتار
ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان کو دوران پٹرولنگ پاشا گراؤنڈ کے قریب مشکوک جان کر روکا گیا، تلاشی کے دوران ملزمان سے شاپر میں چھپائی ہوئی 1 کلو گرام آئس برآمد کر لی گئی، ملزمان دیگر اضلاع سے منشیات منگوا کر آن لائن آرڈر پر سپلائی کرتے تھے۔
ترجمان پولیس نے مزید بتایا کہ ملزمان میں حمیرا بی بی اور فیصل شامل ہیں، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر پولیس کا بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن، 41 ہزار ملزمان گرفتار
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر پولیس کا بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ترجمان پولیس کے مطابق رواں سال اب تک بجلی چوروں کیخلاف 57 ہزار سے زائد مقدمات درج کے گئے جبکہ لاہور سمیت صوبہ بھر سے بجلی چوری میں ملوث 41 ہزار 120 ملزمان گرفتار کئے گئے۔
بجلی چوری کے 39 ہزار سے زائد مقدمات کے چالان مکمل کئے گئے تاہم خزانے کو نقصان پہنچانے والے 2100 ملزمان کو سزائیں اور جرمانے عائد کئے گئے۔ لاہور میں بجلی چوری کے 14 ہزار 800 سے زائد مقدمات درج کئے گئے اور کارروائیوں کے دوران 18 ہزار 692 بجلی چور گرفتار ہوئے۔

جوہر ٹاؤن: فائرنگ کر کے 3 افراد کو زخمی کرنیوالے بیٹے باپ سمیت گرفتار
جوہرٹاؤن پولیس نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے باپ سمیت دو بیٹوں کو فائرنگ کر کے زخمی کرنیوالے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزموں میں محمد حنیف اور اسکے بیٹے اویس حنیف، عدیل حنیف شامل ہیں، ملزموں نے اجودھیاپور گاؤںمیں جھگڑےکے دوران 3 افرادکو زخمی کیا تھا۔ ملزموں سے ٹوکہ اور چھرا برآمد کر لیا گیا ہے، زخمیوں میں شبیرحسین اوراس کےبیٹےعبدالحسیب، عبدالعلیم شامل ہیں۔