jhang.site

افسوسناک حادثہ
کاہنہ میں موٹر سائیکل تصادم

کاہنہ: دو موٹر سائیکلوں میں خوفناک تصادم، 2 افراد جاں بحق

رپورٹ: لاہور نیوز

کاہنہ کے علاقہ میں دو موٹر سائیکلوں میں ہونے والے تصادم کے نتیجے میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے۔

پولیس کے مطابق دو موٹر سائیکل سوار تیز رفتاری کی وجہ سے آپس میں ٹکرائے، خوفناک تصادم کے باعث دونوں شدید زخمی ہو گئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے کچھ ہی دیر میں موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے، ورثاء کے آنے تک لاشیں مزید کارروائی کیلئے مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہیں۔

ٹریفک حادثات
ٹریفک حادثات کی رپورٹ

لاہور: 24 گھنٹوں میں 234 ٹریفک حادثات، 287 افراد زخمی

رپورٹ: لاہور نیوز

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں 234 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے۔

ریسکیو حکام کے مطا بق ٹریفک حادثات کی زد میں آ کر مجموعی طور پر 287 افراد زخمی ہوئے، 112 شدید زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 175 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کر کے روانہ کر دیا گیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ ٹریفک حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ہیں۔

غفلت پر ایکشن
رنگ روڈ حادثہ

رنگ روڈ حادثہ: غفلت برتنے پر پٹرولنگ آفیسر معطل

رپورٹ: لاہور نیوز

رنگ روڈ پر ایک افسوسناک ٹریفک حادثے کے بعد کمانڈنٹ رنگ روڈ پولیس نے پٹرولنگ آفیسر کو فوری طور پر معطل کر دیا۔

پولیس کے مطابق ایک تیز رفتار کار بھینس سے ٹکرا گئی، جس کے باعث کار سوار زخمی ہو گیا جبکہ بھینس موقع پر ہی دم توڑ گئی، ابتدائی تحقیقات میں پٹرولنگ آفیسر شکیل کی غفلت سامنے آئی۔

کمانڈنٹ رنگ روڈ پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پٹرولنگ آفیسر شکیل کو رنگ روڈ پولیس سے واپس ٹریفک پولیس بھجوا دیا ہے، مزید برآں، شکیل کو سات روز میں ٹریفک ہیڈ کوارٹر رپورٹ کرنے کا بھی حخم دیا گیا ہے۔

قانون شکن محافظ
گرفتار پولیس اہلکار

پولیس اہلکار نشے آور گولیاں فروخت کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار

رپورٹ: لاہور نیوز

قانون کے محافظ ہی قانون شکنی میں ملوث نکلے، پولیس کے 3 اہلکارنشہ آور گولیاں (ڈانسنگ پلز) فروخت کرتے ہوئے پکڑے گئے۔

تفصیلات کے مطابق مستی گیٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تھانہ نواب ٹاؤن میں تعینات کانسٹیبل ادریس، محسن سجاد اور آصف کو گرفتار کر لیا۔ تینوں اہلکاروں کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 46 عدد نشہ آور گولیاں (ڈانسنگ پلز) برآمد کی گئیں، جو وہ مبینہ طور پر فروخت کرنے کے لیے لے جا رہے تھے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مزید تفتیش جاری ہے اور ممکنہ سہولت کاروں یا گروہ کے دیگر افراد کے بارے میں معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔

موبائل پر دوستی
کراچی سے لاہور آئی لڑکی

لڑکے سے موبائل پر دوستی، کم سن بچی کراچی سے لاہور پہنچ گئی

رپورٹ: لاہور نیوز

لڑکے سے موبائل پر دوستی، کم سن بچی کراچی سے لاہور پہنچ گئی، ڈولفن سکواڈ نے شملہ پہاڑی کے قریب سے لڑکی کو حفاظتی تحویل میں لے لیا۔

شاہراہ نور جہاں کراچی سے لاہور آنے والی نو عمر لڑکی کو ڈولفن سکواڈ نے ڈھونڈ نکالا، بے یارو مددگار نو عمر لڑکی کو مشکوک شخص ہمراہ لے جانے کی کوشش کر رہا تھا۔ ڈولفن سکواڈ نے موقع پر پہنچ کر شملہ پہاڑی سے لڑکی کو حفاظتی تحویل میں لے لیا، لڑکی نے ڈولفن ٹیم کو کراچی شاہراہ نور جہاں سے لاہور تک کی آپ بیتی بیان کی۔

پولیس کے مطابق 15سالہ طیبہ لاہور میں 20 سالہ عمر سے نکاح کرنے آئی تھی جبکہ لڑکی کے اغوا کا مقدمہ تھانہ شاہراہ نور جہاں ضلع صندل کراچی میں درج ہے۔ ڈولفن ٹیم نے فوری طور پر طیبہ کے والدین سے رابطہ کیا، والدین اور کراچی پولیس کے لاہور پہنچنے تک لڑکی کو تھانہ قلعہ گجر سنگھ کی حفاظتی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔

9.8M
27.3M
#لاہور
#ٹریفک_حادثہ
#پولیس_کارروائی
#گرفتاری
#منشیات
#جنگ_کی_پہچان #jhang_site #blogger_Jhang #SEO_Jhang
#jhangheritage #جھنگ کی ثقافت #jhangsitehistory #ورثہ

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !