✅ ملک بھر میں ہڑتال کی منسوخی، کراچی میں مکمل شٹر ڈاؤن، سیاسی گرما گرمی اور بھارت سے کشیدگی – سب کچھ ایک پیج پر!

ہڑتال ملتوی
تاجروں کی ہڑتال ملتوی

ملک بھر میں تاجروں کی ہڑتال ملتوی، صرف ایک چیمبر بضد

کراچی، لاہور، فیصل آباد، کوئٹہ سمیت ملک بھر کے چیمبرز اینڈ ٹریڈ باڈیز کے ہنگامی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ آج (19جولائی) کو ہونے والی تاجراور صنعتکاروں کی ہڑتال ملتوی کی جائے گی۔ اجلاس میں کراچی، لاہور، فیصل آباد، کوئٹہ سمیت تمام بڑے چیمبرز کے سربراہان نے شرکت کی۔

اجلاس میں حکومتی پیغام دیگر ایسوسی ایشنز اور ممبران تک پہنچایا گیا، جس پر تمام چیمبرز نے مثبت ردعمل دیا اور ہڑتال ملتوی کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ تاہم، ذرائع کے مطابق صرف ایک چیمبر ہڑتال کرنے پر بضد ہے۔

صدر کراچی چیمبرز کے مطابق حکومت نے تاجروں اور صنعتکاروں کے مطالبات کو کافی حد تک تسلیم کر لیا ہے، تاہم تاجر رہنماؤں کا کہنا ہے کہ تمام معاملات کو تحریری شکل میں یقینی بنایا جانا چاہیے تاکہ آئندہ کسی قسم کا اختلاف نہ ہو۔

صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بزنس کمیونٹی نے کل ہڑتال نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے بزنس کمیونٹی کے تحفظات کو سن کر متنازع شقیں واپس لینے کا اعلان کیا ہے۔

کراچی میں ہڑتال
کراچی میں شٹر ڈاؤن

کراچی چیمبر کا مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان، تمام کاروباری مراکز بند رہیں گے

کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر جاوید بلوانی نے ہنگامی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں اعلان کیا ہے کہ کراچی میں آج مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوگی اور تمام کاروباری مراکز بند رہیں گے۔

کراچی کی تمام بڑی تجارتی ایسوسی ایشنز بشمول ریسٹورینٹ ایسوسی ایشن، انجمن تاجران بولٹن مارکیٹ، اور دیگر نے کراچی چیمبر کے فیصلے کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جاوید بلوانی نے کہا کہ ”تاجر برادری کسی سیاسی جماعت کے گیم کا حصہ نہیں بنے گی، ہڑتال کا فیصلہ صرف معاشی اور کاروباری تحفظات کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔“

انہوں نے حکومت کو واضح وارننگ دیتے ہوئے کہا ”اگر آئندہ اجلاس تک ہمیں تحریری طور پر یقین دہانی نہ دی گئی تو ہڑتال کا دائرہ کار پورے ملک تک بڑھایا جا سکتا ہے۔“

واضح رہے کہ دوسری جانب فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آج ملک گیر ہڑتال موخر کرنے کا اعلان کیا ہے، تاہم کراچی چیمبر نے شہر کی مخصوص صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ہڑتال جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی ٹی آئی میں اختلافات
علی امین گنڈاپور

کے پی سینیٹ الیکشن: گنڈاپور کے ناراض پی ٹی آئی ارکان سے مذاکرات کا دوسرا دور بھی ناکام

خیبرپختونخوا میں سینیٹ الیکشن میں ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پربات نہ بن سکی، وزیراعلیٰ گنڈاپور کے ناراض پی ٹی آئی ارکان سے مذاکرات کا دوسرا دور بھی ناکام ہوگیا، ارکان کا کہنا ہے کہ فیصلہ اب پولیٹیکل کمیٹی کرے گی، جو فیصلہ آئے گا اس پر مؤقف دیں گے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور ناراض اراکین میں مذاکرات کا دوسرا آئن لائن دور بھی بے نتیجہ ختم ہوگیا، ناراض اراکین سے بے نتیجہ میٹنگ ختم ہونے کے بعد پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے ساتھ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی میٹنگ شروع ہوگئی۔

ناراض اراکین نے واضح کیا ہے کہ فیصلہ جو بھی آئے کسی صورت کاغذات واپس نہیں لیں گے۔ واضح رہے کہ کے پی میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان سینیٹ نشستوں کے حوالے سے معاہدہ ہوا ہے، تاہم پی ٹی آئی کے کورنگ امیدواروں نے اس معاہدے کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے۔

عدالتی امور
اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ کی 4 ججز پر مشتمل نئی انتظامی کمیٹی تشکیل

اسلام آباد ہائیکورٹ کی 4 ججز پر مشتمل نئی انتظامی کمیٹی تشکیل دے دی گئی، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس سردار سرفراز ڈوگر انتظامی کمیٹی کے سربراہ ہوں گے جبکہ جسٹس ارباب محمد طاہر، جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس اعظم خان ارکان ہوں گے۔

نوٹیفکیشن چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر کی منظوری سے رجسٹرار ہائیکورٹ نے جاری کیا ہے۔ واضح رہے کہ ایڈمنسٹریشن کمیٹی کے پاس اسلام آباد ہائیکورٹ کے تمام انتظامی فیصلے کرنے کا اختیار ہوتا ہے۔

سیاسی تبصرہ
مولانا فضل الرحمان

پی ڈی ایم کا سر اپوزیشن میں اور دھڑ حکومت کررہا ہے: مولانا فضل الرحمان

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے جے یو آئی اور پی ٹی آئی کے درمیان تحریک پر اتفاق نہ ہونے پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا سر اپوزیشن میں ہے اور دھڑ حکومت کررہا ہے، تحاریک میں باہمی مشاورت کی ضرورت ہوتی ہے، خیبرپختونخوا میں کوئی حکومت نہیں، صوبائی حکمران مسلح گروپوں کو بھتے دے رہے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ٹی آئی سے اختلاف تو ہوسکتا ہے لیکن تلخی نہیں ہونی چاہیئے، پی ٹی آئی ہمارے تحفظات دور کرے تو ہم ماحول بناتے ہیں، میں عمران خان کی رہائی کے حق میں ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی نے عوام کا جینا محال کردیا ہے، معیشت کا دھڑن تختہ ہو چکا، ہمسایہ ممالک ترقی کر رہے ہیں، پاکستان معاشی بحران میں ڈوبا ہوا ہے، عام آدمی کی زندگی میں تبدیلی لائے بغیر بہتری ممکن نہیں۔

پاک-بھارت کشیدگی
پاکستانی فضائی حدود

پاکستان نے بھارتی فضائی حدود مزید ایک ماہ تک بند رکھنے کی توسیع کردی

پاکستان نے بھارتی فضائی حدود مزید ایک ماہ تک بند رکھنے کی توسیع کردی، بھارتی ایئر لائنز کے لیے 23 اگست تک پاکستان کی فضائی حدود بند رہے گی جبکہ نیا نوٹم جاری کردیا گیا۔

پاکستان ایئر پورٹ ایوی ایشن اتھارٹی (پی اے اے) کی جانب سے نیا نوٹم جاری کر دیا گیا، جس کے تحت بھارتی طیارے پاکستان کی فضائی حدود استعمال نہیں کر سکیں گے۔

نوٹم کے مطابق فضائی حدود کی بندش میں توسیع کا فیصلہ سیکیورٹی اور زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ فضائی حدود کی پابندی کا اطلاق مخصوص راستوں اور پروازوں پر ہو گا، جن کی تفصیلات متعلقہ ایئرلائنز کو فراہم کر دی گئی ہیں۔

1.2M
5.2M

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !