**بریکنگ نیوز: پنجاب پولیس کے ملازمین اور اہل خانہ کو علاج کیلئے 26 لاکھ 18 ہزار روپے کی مالی امداد جاری**

0

**بریکنگ نیوز**  

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ کے علاج 

معالجے کے لیے 26 لاکھ 18 ہزار روپے کی مالی امداد جاری کر دی۔ 

پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق، مرحوم کانسٹیبل خالد محمود کی بیوہ کو 

برین ٹیومر کے علاج کے لیے 10 لاکھ روپے، 

انسپکٹر محمد خالد عمران کو بیوی کے کینسر کے علاج کے لیے 2 لاکھ 25 ہزار روپے، 

جبکہ انسپکٹر محمود بٹ، سب انسپکٹر اجمل خان اور

 ڈرائیور کانسٹیبل جعفر علی کو ہر ایک کو 2 لاکھ روپے دیے گئے۔ 

ریٹائرڈ اے ایس آئی محمد صفدر، کانسٹیبلز محمد نوید اور

 غضنفر محمود کو 1 لاکھ روپے فی کس، کانسٹیبل وقاص لیاقت،

 انٹیلی جنس آپریٹر محمد محسن اور واشر مین اصغر علی کو مجموعی طور پر 2 لاکھ روپے،

 جبکہ اسسٹنٹ طارق محمود، لیڈی کانسٹیبل شاہین افضل اور

 ڈرائیور کانسٹیبل محمد اسد کو 2 لاکھ 93 ہزار روپے کی مدد فراہم کی گئی۔

 آئی جی پنجاب نے میڈیکل فنانشل اسسٹنس کمیٹی کی سفارشات پر یہ اقدام اٹھایا، 

جس کا مقصد ملازمین کو صحت کے بحرانوں میں تنہا نہ چھوڑنا بتایا گیا۔ 

ترجمان کے مطابق، پولیس فورس کی بہبود اور انسانی ہمدردی کو ہمیشہ ترجیح دی جاتی ہے۔

Reporter
عا مر خان ایڈمن 03107746929

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کوئی غلط کمنٹ سے گریز کریں

ایک تبصرہ شائع کریں (0)