جھنگ رمضان المبارک ، فرض شناسی اور خدمت ساتھ ساتھ۔ ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی ڈیوٹی پر مامور ٹریفک وارڈنز کے ساتھ افطار کرنے گوجرہ روڈ پر پہنچ گئے

0

 


جھنگ رمضان المبارک ، فرض شناسی اور خدمت ساتھ ساتھ۔ ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی ڈیوٹی پر مامور ٹریفک وارڈنز کے ساتھ  افطار کرنے گوجرہ روڈ پر پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں شہریوں کی خدمت اور جرائم کے خاتمے کیلئے جھنگ پولیس شہر بھر میں فرائض سر انجام دے رہی ہے۔ ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی ڈیوٹی پر مامور ٹریفک وارڈنز کے ساتھ  افطار کرنے گوجرہ روڈ پر پہنچ گئے۔


  ڈی پی او نے ٹریفک سٹاف کیساتھ افطار کرتے ہوئے

انکے عزم کو سراہا اور مزید متحرک رہنے کی ہدایت بھی کی ۔ افطاری کے موقع پر ڈی پی او نے راہ گیر مسافروں میں افطار باکس بھی تقسیم کئے جس پر شہریوں کی طرف سے یکجہتی کا اظہار کیا گیا ۔ ڈی پی او کا کہنا تھا کہ  سحر و افطار کے اوقات کار میں ہزاروں پولیس کے جوان اور ٹریفک وارڈنز  شہریوں کی حفاظت ، روزے داروں کی سہولت اور سلامتی کیلئے سڑکوں پر موجود رہتے ہیں اور امن و امان کیلئے پولیس ہمہ وقت کوشاں ہے 


Tags

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کوئی غلط کمنٹ سے گریز کریں

ایک تبصرہ شائع کریں (0)