لاہور سے کراچی آنے والی شالیمار ایکسپریس کو شادرہ کے قریب حادثہ پیش آیا ہے جس کی سی سی ٹی وی فٹیج منظر عام پر آگئی ہے ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ شادرہ ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹر ین کی تین بوگیاں پٹری سے اتر گئیں تہم سی سی ٹی وی فٹیج میں بھی ٹرین کو پٹریوں سے اترتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ترجمان کے مطابق حادثے کی وجہ سے بند کرنے سے ٹرینوں کا شیڈول بھی متاثر ہو گیا ہے رپورٹس کے مطابق امدادی سرگرمیاں جاری ہیں جبکہ حادثے میں کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے