پنجاب پبلک سروس کمیشن نے لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ، پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ لیبر اینڈ ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ اور دیگر محکموں کی اسامیوں کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن افضال احمد نے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

ترجمان پنجاب پبلک سروس کمیشن کے مطابق لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں سب انجینئر کی 7 اسامیوں کے لیے 7 امیدواروں کو حتمی طور پر کامیاب قرار دیا گیا ہے جن میں خواتین کوٹہ کی ایک اسامی موزوں امیدوار دستیاب نہ ہونے پر اوپن میرٹ پر پُر کر دی گئی ہے۔

پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ، لیبر اینڈ ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ میں سٹینوگرافر کی 9 اسامیوں کے لیے 9 امیدوار حتمی طور پر کامیاب قرار پائے ہیں جن میں ایک اسامی خواتین کوٹہ سے اوپن میرٹ پر منتقل کی گئی۔

ایگریکلچرل مکینائزیشن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ گروپ آف فیلڈ ونگ ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچرل انجینئرنگ کی ایک اسامی کے لیے ایک امیدوار کو حتمی طور پر کامیاب قرار دیا گیا ہے۔ اسی ادارے میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سٹیٹ کی 1 اسامی کے لیے 1 امیدوار کامیاب قرار پایا ہے۔

انوائرمنٹ پروٹیکشن اینڈ کلائمیٹ چینج ڈیپارٹمنٹ میں اسسٹنٹ کی 3 اسامیوں کے لیے 3 امیدواروں کو حتمی طور پر کامیاب قرار دیا گیا ہے۔ کامیاب امیدواروں کی فہرست پنجاب پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر جاری کر دی گئی ہے۔ تمام کامیاب امیدواروں کو جلد ہی تقرری کے احکامات جاری کیے جائیں گے۔