خراجِ عقیدت

آئی جی پنجاب کا شہید ڈی آئی جی کیپٹن (ر) سید احمد مبین کی قبر پر حاضری، اہلخانہ سے ملاقات
رپورٹ: لاہور نیوز
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈی آئی جی کیپٹن (ر) سید احمد مبین شہید کی قبر پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔
آئی جی پنجاب نے شہید کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر اے آئی جی ایڈمن اینڈ سکیورٹی ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی سمیت دیگر پولیس افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔
بعد ازاں، ڈاکٹر عثمان انور شہید ڈی آئی جی کی رہائش گاہ گئے جہاں انہوں نے شہید کی والدہ اور دیگر اہلخانہ سے ملاقات کی۔ آئی جی پنجاب نے شہید کیپٹن (ر) سید احمد مبین کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک بہترین انسان اور انتہائی پروفیشنل افسر تھے، جن کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
3.1M
9.8M
#آئی_جی_پنجاب
#شہید_احمد_مبین
#پنجاب_پولیس
#یوم_شہدا
#LahoreNews
#PunjabPolice
#SalamShaheed
Tags