ژوب میں 50 دہشتگرد ہلاک، فیصل آباد و کراچی میں ملزمان پار - جھنگ سائٹ | jhang.site

قومی سلامتی
ژوب میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن

بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، 4 روز میں 50 دہشتگرد ہلاک

رپورٹ: عامر خان ایڈمن / خصوصی رپورٹ جھنگ سائٹ

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سمبازا میں ایک بڑے آپریشن کے دوران فتنۃ الہندوستان کے مزید 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، گزشتہ چار روز سے جاری آپریشنز میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی مجموعی تعداد 50 ہوگئی ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا ہے۔ صدر، وزیراعظم اور وزیر داخلہ سمیت قومی قیادت نے کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

پولیس مقابلہ
فیصل آباد میں پولیس مقابلہ

فیصل آباد: 20 بچوں سے زیادتی کا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

ذرائع: کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ

فیصل آباد میں ستیانہ روڈ پر بچوں سے زیادتی کا ملزم مبینہ پولیس مقابلے کے دوران مارا گیا۔ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کے مطابق، اہلکار ملزم کو برآمدگی کے لیے لے جا رہے تھے کہ اس کے ساتھیوں نے فائرنگ کر کے اسے چھڑانے کی کوشش کی۔ جوابی فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا جبکہ اس کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب رہے۔

سی سی ڈی نے بتایا کہ ہلاک ملزم نے 20 بچوں کی نازیبا ویڈیوز بنا کر انہیں بلیک میل کرنے کا اعتراف کیا تھا۔ واضح رہے کہ پنجاب میں حالیہ دنوں میں زیادتی کے ملزمان کی پولیس مقابلوں میں ہلاکت کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

کراچی میں ڈاکو راج
کراچی میں اسٹریٹ کرائم

کراچی: ایک گھنٹے میں 2 شہری قتل، مشتعل عوام نے ڈاکو کو مار ڈالا

ذرائع: کراچی پولیس / jhang.site

کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں بے قابو ہوگئیں، صرف ایک گھنٹے کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 شہری جاں بحق ہوگئے۔ کورنگی میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے غلام محمد نامی شہری کو قتل کر دیا، جس پر مشتعل شہریوں نے ایک ڈاکو کاشف کو تشدد کر کے ہلاک کر دیا، جبکہ دوسرے کو زخمی حالت میں پولیس کے حوالے کر دیا۔

دوسرا واقعہ نیو کراچی میں پیش آیا جہاں ڈاکو کی فائرنگ سے ہوٹل پر بیٹھا ایک شہری جان کی بازی ہار گیا۔ پولیس نے دونوں واقعات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

2.5M
8.5M
#ژوب_آپریشن
#بلوچستان
#آئی_ایس_پی_آر
#فیصل_آباد_مقابلہ
#پولیس_مقابلہ
#کراچی_جرائم
#ڈاکو_راج
#جھنگ_سائٹ
#jhang_site
#جھنگ_کی_پہچان
#پاکستان_نیوز
#اردو_خبریں
#دہشتگردی_مردہ_باد
#قومی_سلامتی
#عامر_خان_ایڈمن
#JhangNews
#PakistanSecurity
#CrimeNews

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !