🔷 "جھنگ کی آواز: پنجاب کی تازہ ترین خبریں - صحت، تعلیم، موسم اور اہم واقعات ایک نظر میں"jhang.site

ڈینگی ٹیسٹ الرٹ
ڈینگی ٹیسٹ ریٹس

محکمہ صحت پنجاب نے پرائیوٹ لیبز کے لئے ڈینگی ٹیسٹ کے ریٹس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

محکمہ صحت پنجاب نے پرائیوٹ لیبز کے لئے ڈینگی ٹیسٹ کے ریٹس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ جس کے مطابق ڈینگی ٹیسٹ کے لئے خون کا ٹیسٹ سی بی سی 90 روپے میں ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ڈینگی کے دیگر ٹیسٹ این ایس ون، آئی جی ایم، آئی جی جی ٹیسٹ 1500 روپے میں کیا جائے گا۔

جیو نیوز کے مطابق نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ڈینگی ٹیسٹ رپورٹس 24 گھنٹے میں دی جائیں گی اور پرائیوٹ لیب کے لئے ڈینگی ٹیسٹوں کی قیمت پرعمل درآمد فوری ہوگا۔

حفاظتی مہم
HPV ویکسین

کراچی سمیت سندھ بھر میں لڑکیوں کی HPV حفاظتی ویکسین مہم ستمبر سے شروع کی جائے گی

کراچی سمیت سندھ بھر میں لڑکیوں کی HPV حفاظتی ویکسین مہم ستمبر سے شروع کی جائے گی، 9 سے 14 سال تک کی عمر کی 4.1 ملین لڑکیوں کو حفاظتی ویکسین لگائی جائے گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اس حوالے سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسر ڈاکٹر شاہ محمد شیخ نے کہا ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں 9 سے 14 سال تک کی عمر کی لڑکیوں کو مستقبل میں سروائیکل کینسر سے بچاؤ کے لیے آئندہ ماہ سے Virus Human Papilloma کی حفاظتی ویکسین مہم کی جائے گی، صوبائی محکمہ صحت نے اس مہم کی تیاریاں شروع کردی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس مہم کے دوران کراچی سمیت سندھ بھر کی 9 سے 14 سال تک کی عمر کی 4.1 ملین لڑکیوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔ اس سلسلے میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کی تربیت شروع کردی گئی ہے، مہم سے قبل لیڈی ہیلتھ ورکرز گھروں میں جاکر والدین کو اس ویکسین کے حوالے سے آگاہی دیں گی۔

ای پی آئی کے پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر راج کمار نے ایکسپریس ٹربیون کو بتایا کہ اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے کراچی سمیت اندرون سندھ کے تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسران کو ہدایت جاری کردی گئی ہیں کہ وہ اپنے اپنے ضلع میں مہم کو کامیاب بنائیں، ضلع کورنگی کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسر ڈاکٹر شاہ محمد شیخ نے بتایا کہ ضلع کورنگی میں 9 سے 14 سال تک کی 2 لاکھ 33 ہزار سے زائد لڑکیوں کو HPV حفاظتی ویکسینشن لگانے کے لیے مائیکرو پلاننگ مکمل کرلی گئی ہے۔

ریسکیو آپریشن
ریسکیو آپریشن

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر بارش سے متاثرہ علاقوں سے محفوظ مقامات پر منتقلی کا عمل جاری ہے

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر بارش سے متاثرہ علاقوں سے محفوظ مقامات پر منتقلی کا عمل جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق ریسکیو ٹیم نے انسانی ہمدردی کی روشن مثال قائم کرتے ہوئے ایک گھر جانے والے سپیشل پرسن کو فیملی کے دیگر8افراد کے ساتھ محفوظ مقام پر منتقل کیا۔ جہلم کے نواحی علاقے میں سیلابی ریلے میں گھرجانے والے خاندان کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم پہنچ گئی۔جہلم کے نواحی سیلاب زدہ علاقے میں موٹر بوٹ کی رسائی ممکن نہیں تھی۔ریسکیو 1122ٹیم نے سپیشل پرسن کو چار پائی پر اٹھا کر میلوں فاصلہ پیدل طے کیا۔سپیشل پرسن اوراس کے اہل خانہ نے محفوظ مقام تک پہنچانے پر ریسکیو ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

افسوسناک واقعہ
بچی کا قتل

راولپنڈی: 6 سالہ بچی کے قتل کا معمہ حل، سگا چچا اور چچی گرفتار

راولپنڈی ایئر پورٹ پولیس نے 6 سالہ معصوم بچی کے قتل کا معمہ حل کرتے ہوئے قتل اور شواہد چھپانے کے الزام میں میاں بیوی کو گرفتار کر لیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ملزمان میں مقتولہ بچی کا سگا چچا دلدار شاہ اورچچی سمرا بی بی شامل ہیں، ملزم دلدار شاہ نے چھ سالہ آمنہ کو اپنے بھائی سے گود لے رکھا تھا، ملزمہ سمرا نے معصوم آمنہ کو تشدد کرکے قتل کیا،ملزم دلدار نے چالاکی سے پہلے بچی کودفنا دیااوربعد ازاں اپنی بیوی پر مقدمہ درج کروایا، ملزمان کی منصوبہ بندی یہ تھی کہ مقدمہ درج کروانے کے کچھ عرصہ بعدملزم دلدار بطور مدعی ملزمہ سمرا بی بی کو معاف کردے گا، پولیس نے مشکو ک حالات کے پیش نظرملزمہ سمرا کو گرفتار کرکے تفتیش کے دائرے کوآگے بڑھایا، قانون کے مطابق قبر کشائی کرکے پوسٹ مارٹم کروایا گیا، پوسٹ مارٹم میں تشدد کے شواہدسامنے آئے،تفتیش کے دوران ملزمان نے اکثر معصوم بچی پر تشدد کا انکشاف کیا، ملزمہ نے انکشاف کیا کہ وہ گرم چمٹے سے بھی مقتولہ کے جسم پر تشددکرتی تھی، پولیس نے تفتیش کرتے ہوئے مقتولہ بچی کے سگے چچا دلدار شاہ کو بھی گرفتارکرلیا، دونوں ملزمان کو گرفتارکرکے میرٹ پر تفتیش کی جارہی ہے، ملزمان کو ٹھوس شواہد کیساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

سرحد پار کہانی
سیما حیدر

چار بچوں کے ساتھ پاکستان سے بھارت جانے والی سیما حیدر آخر کون ہے؟

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) چار بچوں کے ساتھ پاکستان سے بھاگ کر بھارت جانے والی سیما حیدر آخر کون ہے؟ ہندوستان ٹائمز کے مطابق 27سالہ سیما حیدر چار بچوں کی ماں ہے اور پاکستان کے صوبہ سندھ کی رہائشی ہے۔ آن لائن گیم کھیلتے ہوئے اس کی 22سالہ بھارتی نوجوان سچن مینا کے ساتھ ملاقات ہوئی اور دونوں ایک دوسرے سے محبت کرنے لگے۔ سچن مینا ایک دکان پر 13ہزار روپے مہینہ میں ملازمت کرتا ہے۔

سیما اپنے چاروں بچوں کے ہمراہ پاکستان سے نیپال پہنچی اور وہاں سے غیرقانونی طور پر بھارت میں داخل ہو گئی۔ سچن اور سیما کی پہلی ملاقات نیپال میں ہوئی۔ بھارت آنے کے بعد سیما اور سچن نئی دہلی سے 55کلومیٹر کے فاصلے پر گریٹر نوائیڈا میں ایک کرائے کے فلیٹ میں رہائش پذیر ہوئے۔

سیماکا پاکستانی شوہر غلام حیدرسعودی عرب میں ملازمت کرتا ہے۔ اس نے پاکستانی اور بھارتی حکام سے رابطہ کیا ہے اور درخواست کی ہے کہ اس کے بیوی بچوں کو واپس پاکستان پہنچایا جائے۔ دوسری طرف سیما نے سچن کے ساتھ ہی رہنے کا فیصلہ کیا ہے، جس پر پاکستان میں اس کی فیملی کافی مشتعل ہوئی۔ سیما کراچی کی ایک کچی بستی ’بھٹائی آباد‘ میں تین کمرے کے گھر میں رہتی تھی جہاں سے اس نے بھارت کا سفر کیا۔

تعلیمی بحران
خستہ حال اسکول

پنجاب: 3 ہزار سے زائد سرکاری سکولوں کی عمارتیں خستہ حال

محکمہ سکول ایجوکیشن کئی برس گزرنے کے باوجود مرمت یا ازسر نو تعمیر میں ناکام رہا ہے۔ محکمہ کی دستاویزات کے مطابق لاہور سمیت صوبہ بھر کے اضلاع میں 3 ہزار سے زائد سکولوں کی حالت اتنی خستہ ہے کہ ہلکی بارش میں چھتیں ٹپکنے لگتی ہیں، شدید بارش یا طوفانی پرعمارت گرنے کا خدشہ رہتا ہے ۔ محکمہ سکول ایجوکیشن حکام کا کہنا ہے کہ موسم گرما کی تعطیلات ختم ہونے سے پہلے ان عمارتوں کو مرمت کر لیا جائیگا۔

تاجر برادری
ہڑتال نہیں ہوگی

صدر ایف پی سی سی آئی کا اعلان: کل کہیں کوئی ہڑتال نہیں ہو گی

صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نےاعلان کیا ہے کہ کل کہیں کوئی ہڑتال نہیں ہو گی۔

وفاقی دارالحکومت میں خصوصی کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے عاطف اکرام شیخ کا کہنا تھا کہ پورے پاکستان کے چیمبرز ہڑتال نہ کرنے کے معاملے پر ہمارے ساتھ ہیں، کچھ دوست ناراض ضرور تھے تاہم آج کی میٹنگ کے بعد وہ بھی ہمارے ساتھ متفق ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فیڈریشن کا کام بزنس کمیونٹی اور حکومت کے درمیان پل کا کردار ادا کرنا ہے، حکومت نے اجلاس میں بزنس کمیونٹی کے تحفظات کو بہت اچھے طریقے سے سنا ہے، حکومت نے بزنس کمیونٹی سے مشاورت کے بعد فنانس بل اور سیلز ٹیکس ایکٹ کی متنازع شقوں پر لچک کا مظاہرہ کیا ہے۔

ہڑتال کا اعلان
ہڑتال کا اعلان

صدر کراچی چیمبر: شہر قائد سمیت دیگر تجارتی چیمبرز نے کل ہڑتال کرنے کا اعلان کردیا

صدر کراچیی چیمبر جاوید بلوانی نے کہا ہے کہ شہر قائد سمیت دیگر تجارتی چیمبرز نے کل ہڑتال کرنے کا اعلان کردیا۔

شہر قائد میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے جاوید بلوانی کا کہنا تھا کہ فیڈریشن چیمبر آف کامرس کے ماتحت تمام تجارتی چیمبرز کل ملک گیر ہڑتال کریں گے، حکومت کے ساتھ طویل مذاکرات خوشگوار ماحول میں ہوئے مگر تحریری طور پر نہ دینے پر معاملہ بگڑ گیا، کہ حکومت سے استدعا کی ایف بی آر کےاضافی اختیارات سے متعلق بزنس کمیونٹی کو تحریری طور پر مطمئن کریں۔

صدر کراچی چیمبر کا کہنا تھا کہ تاجر برادری کل اپنے حقوق کیلئے پرامن ہڑتال کررہی ہے ، کراچی،لاہور،ملتان،فیصل آباد،سیالکوٹ، پشاور کےتمام چیمبرز ہڑتال کے معاملے پر یکجا ہیں۔

موسمی بیماریاں
برسات کی بیماریاں

برسات کا موسم: کن بیماریوں کا خطرہ ہے اور ان سے کیسے بچا جائے؟

ملک بھر میں مون سون میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہے۔ برسات کی رم جھم میں کئی طرح کے انفیکشن اور بیماریوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ ایسے میں یہ جاننا ضروری ہو جاتا ہے کہ برسات کے موسم میں آپ کن بیماریوں سے دو چار ہو سکتے ہیں اور ان سے سے خود کو بچانا کیسے ہے؟

اس موسم میں ماحول میں نمی ہوتی ہے جو بیکٹریا اور وائرس کے پھلنے پھولنے کے لئے بہترین ہےبارش کا موسم ایسا ہوتا ہے جب ایک وقت گرم اور ایک وقت ٹھنڈا ہوتا ہے، ایسے میں گرمی سردی کی وجہ سے کوئی بھی عارضہ لاحق ہوسکتاہے، مثلاً آشوب چشم وغیرہ۔

بارشوں کے بعد جہاں گھر میں پانی جمع ہونے سے مسائل پیدا ہوتے ہیں، وہیں گھر کے ارد گرد پھیلی گندگی سے بھی مسائل ہوتے ہیں۔ علاوہ ازیں بارشوں کے دوران باہر سے گھر میں داخل ہونے والے افراد بھی جوتوں کے ذریعے بیماریوں کے وائرس گھر کے اندر لے آتے ہیں، اس لیے ایسے میں اگر بارشوں کے دوران گھر سمیت ارد گرد کی صفائی کا خیال رکھا جائے تو بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے۔

حیران کن بل
بجلی کا بل

بھارت: نیا میٹر لگاتے ہی اگلے روز شہری کو ایک لاکھ 70 ہزار روپے کا بل بھیج دیا

ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارت میں کمپنی نے نیا میٹر لگاتے ہی اگلے روز شہری کو ایک لاکھ 70 ہزار روپے کا بل بھیج دیا۔

بجلی کا نیا میٹر لگ جائے تو یقیناً شہری احتیاط سے بجلی استعمال کرتے ہیں اور ریڈنگ چیک کرتے رہتے ہیں کہیں بل زیادہ نہ آجائے، لیکن بھارت میں ایک شخص کے گھر بجلی کا نیا میٹر لگا اور کمپنی نے اگلے ہی روز اسے ایک لاکھ 70 ہزار 776 روپے کا بل بھیج دیا، جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

شہری کا کہنا ہے کہ ابھی کل ہی بجلی کا نیا میٹر لگا ہے اور آج بل ایک لاکھ 70 ہزار 776 روپے کا بھیج دیا ہے، ایسے بل بھیجیں گے تو کیا ہوگا۔

ایک صارف نے لکھا کہ پچھلے تین جنم کی بجلی چوری کا بل ایک ساتھ بنا دیا ہے یہ سمارٹ میٹر ہے، جبکہ دوسرے صارف نے لکھا کہ حکومت اس مسئلے پر کیوں آنکھیں کر رہی ہے، روز ایک ہی مسئلہ کسی کے گھر میں دہرایا جاتا ہے، کوئی اس مسئلے کو حل کیوں نہیں کر رہا۔

2.2M
5.2M

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !