وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر ماہ صیام میں شہریوں کو ریلیف دینے کےلئے
رمضان بازاروں کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ۔رمضان بازاروں میں تمام اشیا ءخوردونو ش کی قیمتو ں میں واضح کمی کی گئی ہے جبکہ معیار کو بھی ہر صورت یقینی بنایا گیا ہے
۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ماڈل بازار سیٹلائٹ ٹاون میں قائم سستا رمضان بازار کے معائنہ کے دوران کیا۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ صارفین کی سہولیات کے پیش نظرصارفین کو مارکیٹ سے کم نرخوں پرمعیاری اشیاء خوردونوش دستیاب ہیں۔ ایک چھت تلے خر یدار اپنے گھر کا تما م راشن خریدیں۔ڈپٹی کمشنر نے معائنہ کے
دوران رمضان بازار میں مختلف سٹالز پر اشیاء کے معیار اور مقدار کا جائزہ لیا۔ سرکاری ریٹ لسٹ کے آویزاں ہونے اور اشیاءکی مقررہ نرخ پر فروخت سمیت سبزیوں ، پھلوں اور اشیائے ضروریہ کی کوالٹی کو چیک کیا۔
رپورٹ رانا شہباز عزیز
ا ن ج ام
کوئی غلط کمنٹ سے گریز کریں