حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی

 


پنجاب میں ہفتہ 8 فروری کو ہر قسم کے سیاسی احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیوں، دھرنوں اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد۔ دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے کیا گیا۔ سکیورٹی خطرات کے پیش نظر عوامی جلوس و دھرنا دہشت گردوں کیلئے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے اور شرپسند عناصر عوامی احتجاج کا فائدہ اٹھا کر اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کیلئے ریاست مخالف سرگرمیاں کر سکتے ہیں۔ دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ کابینہ کمیٹی برائے امن و امان اور صوبائی انٹیلیجنس کمیٹی کی سفارش پر کیا گیا۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دی

حکومت پنجاب پاکستان




محکمہ داخلہ پنجاب کے ترجمان نے بتایا کہ دفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ امن و امان کو یقینی بنانے اور انسانی جان و مال کے تحفظ کے لیے کابینہ کمیٹی برائے امن و امان اور صوبائی انٹیلی جنس کمیٹی کی سفارشات کی بنیاد پر کیا گیا۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے پابندیوں کے حوالے سے وسیع پیمانے پر عوامی آگاہی مہم چلانے کی ہدایت کی ہے



واپس آئیں ، پہلا صفحہ '

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !