کچہریوں کی سکیورٹی پر خصوصی توجہ دی جائے، لغزش برداشت نہیں کی جائے گی، غفلت اور لاپرواہی کی صورت میں کڑا احتساب کیا جائیگا،


 جھنگ : ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کی زیر صدارت ’’کی پرفارمینس انڈیکیٹر ‘‘کے حوالے سے خصوصی اجلاس میں تمام تھانوں کے ایس ایچ اووز، ڈی ایس پیز اور آرگنائز کرائم یونٹ کی شرکت
جھنگ ڈی پی او نے کرائم چارٹ کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے انسداد جرائم کے حوالے سے اہم احکامات جاری کئے.کی پروفارمنس انکڈیکیٹر پالیسی کے مطابق پولیس افسران اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں، کریمنل گینگز کے خلاف غیر معمولی آؤٹ پُٹ دی جائے، ڈی پی او منشیات فروشی میں ملوث بڑے ڈیلرز پر مضبوط ہاتھ ڈالا جائے، سرچ آپریشن کے دوران کرائم سے متعلقہ ایپس کا استعمال یقینی بنائیں، ڈی پی او پتنگ بازوں کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائی جائے، ضلع بھر کی کرائم پاکٹس پر موثر چیکنگ میکانزم ترتیب دیا جائے، سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کئے جائیں، ڈی پی او پرانی دشمنیوں کے معاملات میں انسدادی کاروائیوں کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، سنگین مقدمات کی یکسوئی کو ڈی ایس پیز اپنی نگرانی میں یقینی بنائیں گے : کچہریوں کی سکیورٹی پر خصوصی توجہ دی جائے، لغزش برداشت نہیں کی جائے گی، غفلت اور لاپرواہی کی صورت میں کڑا احتساب کیا جائیگا،  

شہباز عزیز جھنگ

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !