فنکاروں کی خبریں , بالی ووڈ , ہالی ووڈ , لالی ووڈ , ایوارڈ شوز,انٹرویوز

خبری اشاعت
شوبز انٹرویو
اداکار ہمایوں اشرف

شادی کیلئے دولت مند شخص کا انتخاب غلط نہیں عقل مندی ہے: ہمایوں اشرف

رپورٹ: انٹرٹینمنٹ ڈیسک | پوڈکاسٹ

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار ہمایوں اشرف کا کہنا ہے کہ شادی کیلئے دولت مند شخص کا انتخاب غلط نہیں بلکہ عقل مندی ہے۔

حال ہی میں اداکار نے فیشن میگزین کے پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کل کی محبت اس لیے جنونی نہیں ہے کہ دو لوگوں کو ایک دوسرے سے سچی محبت ہے بلکہ صرف اپنی ذات کے لیے ہے کہ مجھے فلاں سے محبت ہے تو اسے میرا ہی ہونا ہے۔ آج کل لوگ محبت میں مادیت پرست اور پریکٹیکل ہوگئے ہیں۔

ذاتی رائے
ہمایوں اشرف کا انٹرویو

اپنی بہن کیلئے بھی مالی طور پر مستحکم لڑکا ہی دیکھوں گا: اداکار

ذرائع: خصوصی انٹرویو

ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی لڑکی محبت میں پریکٹیکل ہے تو یہ غلط نہیں ہے، ہمارا معاشرہ ہی ایسا ہوگیا ہے اس لیے اگر کوئی خاتون شادی کے لیے دولت مند شخص کا انتخاب کرتی ہے تو یہ غلط نہیں عقل مندی ہے۔

اداکار نے کہا کہ اگر میری دوست مجھ سے اس حوالے سے کوئی مشورہ لیتی ہے، میں خود بھی اگر اپنی بہن یا گھر کی خواتین کے لیے رشتہ دیکھوں گا تو مالی طور پر مستحکم لڑکے کا رشتہ ہی دیکھوں گا۔ جب میں ایک چیز اپنے لیے پسند کر رہا ہوں تو کسی دوسرے کے لیے اسے برا کیوں کہوں؟

انہوں نے یہی بات اپنے اوپر رکھتے ہوئے مثال دی کہ اگر کوئی خاتون مجھے صرف اس لیے منع کرتی ہیں کہ میں مالی اعتبار سے مستحکم نہیں ہوں تو مجھے اس بات کا افسوس نہیں ہوگا یہ اُس کا حق ہے، اسے بھی حق حاصل ہے کہ وہ اچھی زندگی کا انتخاب کرے۔

2.5M
8.5M
قانونی کارروائی
مسجد وزیر خان میں فوٹو شوٹ

تاریخی وزیر خان مسجد میں فوٹو شوٹ مہنگا پڑ گیا، ماڈل اور فوٹو گرافر کے خلاف مقدمہ درج

رپورٹ: کرائم رپورٹر | لاہور

تاریخی وزیر خان مسجد میں فوٹو شوٹ کروانا مہنگا پڑگیا، ماڈل اور فوٹو گرافر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

لاہور میں ایف آئی آر اکبری گیٹ تھانے میں والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی (WCLA) کے افسر محمد اویس کی مدعیت میں درج کی گئی ہے۔

مقدمے میں ازبیا خان نامی ماڈل اور فوٹو گرافر زین شاہ کو نامزد کیا گیا ہے، جن پر الزام ہے کہ انہوں نے مسجد کی حرمت کی خلاف ورزی کی۔

واقعے کی تفصیلات
ماڈل ازبیا خان

ملزمان کی گرفتاری کی کوششیں جاری، صبا قمر پر بھی ایسا ہی مقدمہ بنا تھا

ذرائع: پولیس رپورٹ

مدعی محمد اویس کے مطابق، ماڈل نے 13 اگست کو مسجد کے احاطے میں نامناسب لباس میں ویڈیو ریکارڈ کی تھی اور اس کے لیے کوئی پیشگی اجازت بھی نہیں لی گئی تھی۔ واقعہ منظرِ عام پر آنے کے بعد مقدمہ درج کیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق مدعی نے ملزمان کی رابطہ تفصیلات فراہم نہیں کیں تاہم مسجد انتظامیہ کے تحفظات پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو ٹریس اور گرفتار کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

خیال رہے کہ اگست 2020 میں بھی وزیر خان مسجد میں اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کے خلاف میوزک ویڈیو کی شوٹنگ پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

2.5M
8.5M
شوبز ڈیبیو
نادیہ خان کی بیٹی علیزے خان

نادیہ خان کی بیٹی علیزے خان نے فیشن ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھ دیا

رپورٹ: انٹرٹینمنٹ ڈیسک

پاکستان کی معروف اداکارہ اور میزبان نادیہ خان کی بیٹی علیزے خان نے فیشن ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھ دیا ہے۔

علیزے نے اپنے کیریئر کا آغاز رن وے سمر اسپرنگ فیشن شو سے کیا جہاں وہ شو اسٹاپر کے طور پر ریمپ پر جلوہ گر ہوئیں۔

فخر کا لمحہ
علیزے خان ریمپ پر

نادیہ خان بیٹی کی پہلی ریمپ واک پر فخر سے نہال

ذرائع: سوشل میڈیا

معروف مارننگ شو ہوسٹ نادیہ خان اپنی بیٹی کی پہلی ریمپ واک پر نہایت فخر محسوس کرتی نظر آئیں۔

انہوں نے فیشن شو میں بیٹھ کر بیٹی کی پرفارمنس کو سراہا اور بعد ازاں سوشل میڈیا پر تصاویر بھی شیئر کیں۔

2.5M
8.5M
افسوسناک خبر
ڈائریکٹر نثار

ملیالم فلموں کے معروف ڈائریکٹر نثار 65 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

رپورٹ: انٹرنیشنل ڈیسک | کیرالہ

ملیالم فلموں کے ڈائریکٹر نثار 65 برس کی عمر میں انتقال کرگئے، وہ بیماری کے باعث کیرالہ کے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

نثار کا تعلق تھری کوڈیتھانم سے تھا اور انہوں نے 1994 میں فلم 'سوڈینام' سے اپنے فنی کیریئر کا آغاز کیا تھا، جو باکس آفس پر کامیاب ثابت ہوئی تھی۔

فنی خدمات
ملیالم سینما

دو دہائیوں میں 27 فلموں کی ہدایت کاری، انڈسٹری میں منفرد مقام بنایا

ذرائع: بھارتی میڈیا

اگلی دو دہائیوں میں انہوں نے ملیالم اور تامل زبانوں میں 27 فلموں کی ہدایت کاری کی۔

انڈسٹری کے لوگوں کا کہنا ہے کہ نثار نے کم بجٹ میں معیاری فلمیں بنانے اور اسے جلد مکمل کرنے کی روایت ڈالی، وہ اپنے کام میں کافی مہارت رکھتے تھے۔

2.5M
8.5M
شوبز تنازع
فضا علی اور وینا ملک

فضا علی نے وینا ملک کو اپنے شو میں بلا کر کھری کھری سنا دیں

رپورٹ: انٹرٹینمنٹ ڈیسک

پاکستانی معروف اداکارہ و میزبان فضا علی نے ساتھی اداکارہ و میزبان وینا ملک کو اپنے شو میں مدعو کرکے کھری کھری سنا دیں۔

حال ہی میں نجی چینل کے پروگرام، جس کی میزبانی فضا علی کرتی ہیں، میں اداکارہ وینا ملک کو مدعو کیا اور ریلز بنانے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر مذکورہ شو کا مختصر ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے، جس میں فضا علی وینا ملک کی کلاس لیتے دکھائی دے رہی ہیں اور سوال کر رہی ہیں کہ وینا کیوں کم عمر لڑکوں کے ساتھ ریلز بناتی ہیں؟

مشورہ اور ردعمل
شو کا کلپ

لوگوں کو وینا کی ضرورت ہے: فضا علی کا مشورہ، صارفین برہم

ذرائع: سوشل میڈیا

انہوں نے وینا ملک کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں ایسے لوگوں کے ساتھ کام نہ کریں، جو غیر معروف ہوں کیونکہ وینا ملک کے ساتھ جو کھڑا ہوتا ہے وہ برانڈ بن جاتا ہے اس لیے وینا ملک کو نہیں بلکہ شہرت کے لیے لوگوں کو وینا کی ضرورت ہے۔ پیسے کمانے ہی ہیں تو اپنے میوزک سے بھی کما سکتی ہو اس کے لیے ریلز بنانے کی ضرورت نہیں ہے۔

فضا علی کے اعتراضات پر وینا ملک نے صرف اتنا ہی کہا کہ میں جن کے ساتھ ریلز بناتی ہوں وہ میرے دوست ہیں، میرے دل کے بہت قریب ہیں۔

سوشل میڈیا پر مذکورہ ویڈیو کلپ وائرل ہوا تو صارفین نے فضا علی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ شو میں مہمان کو مدعو کرکے انہیں بولنے کا پورا موقع نہیں دیا۔

شوبز انڈسٹری
روبی انعم اور بشریٰ انصاری

بشریٰ انصاری کو اب آرام اور اللہ اللہ کرنا چاہیے: روبی انعم کا بیان

رپورٹ: انٹرٹینمنٹ ڈیسک | پوڈکاسٹ

پاکستانی تھیٹر کی معروف اداکارہ روبی انعم وی لاگنگ کرنے والی لیجنڈری اداکارہ بشریٰ انصاری پر برس پڑیں۔

حال ہی میں روبی انعم نے پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری اور اسما عباس کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ بشریٰ انصاری میری فیورٹ ہیں، مجھے بہت پسند ہیں، اگر میں ایسا کہوں تو یہ جھوٹ ہوگا۔ انہیں اس عمر میں آرام کرنا چاہیے۔ اب وہ اس عمر میں نہیں ہیں کہ کیمرا لے کر وی لاگنگ کریں۔

روبی انعم نے مزید کہا کہ انہیں (بشریٰ انصاری کو) اللّٰہ کا خوف کرنا چاہیے، یہ کیا کر رہی ہیں اب ان کی عمر ہوگئی ہے، یہ ہماری ماؤں سے بڑی ہیں۔

سوشل میڈیا ردعمل
اسما عباس

اسما عباس کو بھی تنقید کا نشانہ، صارفین اور فنکار بشریٰ انصاری کی حمایت میں سامنے آگئے

ذرائع: سوشل میڈیا

اداکارہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں نے اسما عباس کے ساتھ شو میں کام کیا ہے، وہ مجھے بہت پیار محبت دیتی ہیں، اتنی عزت دیتی ہیں کہ میں ان کے خلاف کوئی بات ہی نہیں کرسکتی، میں انہیں یہ کہہ ہی نہیں پاتی کہ وہ اب بس کر دیں۔ اتنا اوور شوٹ نہ کریں، ٹی وی پر بھی کام کر رہی ہیں، سیریل بھی کر رہی ہیں، اس کے باوجود انہیں ایسی کیا ضرورت ہے کہ کپڑے اور جوتوں کی خریداری کرتے ہوئے بھی وی لاگنگ کریں۔

سوشل میڈیا پر پوڈکاسٹ کا مذکورہ کلپ وائرل ہوا تو صارفین نے روبی انعم کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ درحقیقت یہ ان کا حسد بول رہا ہے۔ صرف صارفین ہی نہیں شوبز انڈسٹری کے فنکار بھی بشریٰ انصاری اور اسما عباس کی حمایت میں سامنے آگئے اور روبی انعم کو سخت رویہ اختیار کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔

بالی وڈ
اداکارہ ملائیکہ اروڑا

51 سال کی عمر میں دوسری شادی کی خواہش: ملائیکہ اروڑا نے خاموشی توڑ دی

رپورٹ: انٹرٹینمنٹ ڈیسک | انڈیا

بالی وڈ کی معروف اداکارہ اور ماڈل ملائیکہ اروڑا نے 51 سال کی عمر میں دوسری شادی کی خواہش کا اظہار کردیا ہے۔

ملائیکہ سے ایک انٹرویو کے دوران ان کی زندگی سے متعلق کئی سوالات کئے گئے تاہم انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جب اُن کی شادی اداکار ارباز خان سے ہوئی تب اُن کی عمر کم تھی۔

ملائیکہ سے سوال کیا گیا کہ کیا وہ اب دوسری شادی کرنا پسند کریں گی؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ "میں محبت پر یقین رکھتی ہوں اور میں نے دوسری شادی سے متعلق کبھی 'نہ' نہیں کہا۔"

ملائیکہ کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی دوسری شادی سے متعلق خبریں تیزی سے پھیلنے لگی۔

ماضی اور مشورہ
ملائیکہ اروڑا کا انٹرویو

شادی میں جلد بازی نہ کریں: ملائیکہ اروڑا کا لڑکیوں کو پیغام

ذرائع: خصوصی انٹرویو

انہوں نے تمام لڑکیوں کو شادی میں جلد بازی نہ کرنے کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ شادی میں اتنی جلد بازی کرنے کی ضرورت نہیں، زندگی کے سفر کو سمجھ لینے کے بعد فیصلہ لیا جائے تو وہ زیادہ بہتر رہتا ہے۔

یاد رہے کہ اداکارہ و ماڈل ملائیکہ اور اداکار ارباز خان کی شادی 1998 میں ہوئی تھی اور 18 سال ایک ساتھ رہنے کے بعد 2017 میں ان کی طلاق ہوگئی تھی۔

ارباز خان سے طلاق کے بعد 2018 میں ملائیکہ اداکار ارجن کپور کے ساتھ ریلیشن شپ میں رہیں تاہم بعد ازاں 2023 میں دونوں نے علیحدگی اختیار کرلی۔

#ملائیکہ_اروڑا
#بالی_وڈ
#ارباز_خان
#ارجن_کپور
#شادی
#انٹرویو
شوبز انڈسٹری
اداکارہ طوبیٰ انوار

آج زندگی میں جس مقام پر ہوں میری محنت کا نتیجہ ہے: طوبیٰ انوار

رپورٹ: انٹرٹینمنٹ ڈیسک | جیو پوڈکاسٹ

پاکستانی اداکارہ طوبیٰ انوار نے کہا ہے کہ آج وہ زندگی میں جس مقام پر ہیں یہ ان کی محنت کا نتیجہ ہے۔

حال ہی میں جیو پوڈکاسٹ میں شرکت کرنے والی اداکارہ طوبیٰ انوار نے کیرئیر سمیت ذاتی زندگی اور اس دوران سامنے آنے والے مختلف چیلنجز سے متعلق تفصیلی بات چیت کی۔

طوبیٰ نے خود پر ہونے والی تنقید سے متعلق جواب میں کہا کہ ‘زندگی میں بہت سے مسائل کا سامنا ہونے پر خاموش رہی لیکن اس وقت شاید کمزور تھی یا ذہنی طور پر تیار نہیں تھی یہی وجہ تھی کہ میں جواب نہیں دے سکی‘۔

ذاتی زندگی
طوبیٰ انوار کا انٹرویو

ذاتی زندگی پر تنقید کا جواب دے کر گھر کی باتیں باہر نہیں لانا چاہتی: طوبیٰ انور

ذرائع: خصوصی انٹرویو

ان کا کہنا تھا کہ ’ہم زندگی میں بعض اوقات لوگوں کی سوچ نہیں بدل سکتے، میرے نزدیک جب میری پوری زندگی داؤ پر لگی ہو تو ایسی صورتحال میں، میرے لیے میرا ذہنی سکون سب سے اہم تھا، اس کے بعد ہی میں کسی تنقید کا جواب دیتی اور جب یہ سکون میں نے حاصل کرلیا تب بھی اللہ نے ہر چیز کو میرے لیے آسان کردیا کیوں کہ اگر انسان غلط نہ ہو اس کی نیت صاف ہو تو اللہ راستے آسان کردیتا ہے‘۔

طوبیٰ انوار نے اپنے شوبز کیرئیر پر بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ ’لوگ یہ محسوس کرتے ہیں کہ اداکار بننا آسان ہے لیکن ایسا نہیں ہے، اداکاری میں آئی تو صورتحال بہت مشکل تھی لیکن پھر اللہ نے میرے لیے سب آسان کردیا، آج زندگی کے جس مقام پر ہوں یہ سب اللہ کے فضل و کرم سے، میری محنت کا نتیجہ ہے کیوں کہ جب آپ جواب نہیں دیتے تو اللہ آپ کیلئے جواب دیتا ہے‘۔

شوبز انڈسٹری
سینئر اداکار شبیر جان

ہمایوں سعید اچھے اداکار ہیں لیکن پاکستان کے بہترین اداکار نہیں: شبیر جان

رپورٹ: انٹرٹینمنٹ ڈیسک | پروگرام 'ہنسنا منع ہے'

سینئر اداکار شبیر جان نے کہا ہے کہ ہمایوں سعید کی اداکاری اچھی ہے لیکن وہ پاکستان کے بہترین اداکار نہیں ہیں۔

شبیر جان نے حال ہی میں تابش ہاشمی کے پروگرام ’ہنسنا منع ہے‘ میں شرکت کی جس میں انہوں نے کہا کہ میرے زمانے کے اداکار ٹیسٹ میچ جیسے تھے، جو اداکاری کرنے سے پہلے باقاعدہ ریہرسل کرتے تھے جب کہ آج کل کے اداکار ٹی ٹوئنٹی کے کھلاڑی ہیں، وہ جلدی بازی میں کام کرتے ہیں۔

اداکاری کا معیار
شبیر جان کا انٹرویو

آج کل کے اداکار، اداکار کم اور ماڈل زیادہ لگتے ہیں: شبیر جان

ذرائع: خصوصی انٹرویو

انہوں نے کہا کہ خاص طور پر نئے آنے والے اداکار ریہرسل بالکل نہیں کرتے اور بس اداکاری کردیتے ہیں، جس کی وجہ سے انہیں ڈائیلاگز کی ادائیگی بھی صحیح سے نہیں آتی اور افسوس کہ اسی غلط ادائیگی کے ساتھ ڈرامہ بھی نشر ہو جاتا ہے۔

شبیر جان نے یہ بھی کہا کہ آج کل کے اداکار زیادہ تر اداکار کم اور ماڈل زیادہ لگتے ہیں، شاید ان کے لیے سب سے زیادہ اہمیت اسی بات کی ہے کہ اچھے بال بناؤ، باڈی بناؤ اور خوبصورت نظر آؤ، اداکاروں کے لیے وہ کردار اب اتنی اہمیت نہیں رکھتا جو وہ نبھارہے ہوتے ہیں۔

انہوں نے ہمایوں سعید کے بارے میں لب کشائی کی اور کہا وہ اچھے اداکار ہیں بہت محنت بھی کرتے ہیں لیکن پاکستان کے بہترین اداکار نہیں ہیں اور آج کل بہترین اداکاروں کی تعداد بہت کم ہے۔

2.5M
8.5M
#شبیر_جان
#ہمایوں_سعید
#شوبز
#پاکستانی_ڈرامہ
#ہنسنا_منع_ہے
#اداکاری

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !