صدارت حضرت علامہ مولانا قاری محمد انعام المصطفیٰ سیالوی چشتی فریدی خلیفہ مجاز آستانہ عالیہ پاکپتن شریف نے فرمائیjhang.site

سالانہ عرس پاک الحاج الحافظ قاری محمد طیب چشتی رحمۃ اللہ علیہ

مرکزی تصویر

جھنگ (رپورٹ: رانا شہباز عزیز) – آستانہ عالیہ چشتیہ طیبہ میں الحاج الحافظ قاری محمد طیب چشتی رحمۃ اللہ علیہ کا سالانہ عرس پاک نہایت عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ اس روحانی محفل میں ملک بھر سے جید علماء کرام، مشائخ عظام، اور مریدین و عقیدت مندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

شرکاء کی بڑی تعداد

تقریب کی صدارت حضرت علامہ مولانا قاری محمد انعام المصطفیٰ سیالوی چشتی فریدی خلیفہ مجاز آستانہ عالیہ پاکپتن شریف نے فرمائی۔ تلاوتِ کلامِ پاک قاری عبد المقیت ہمدمی نے کی، اور نقابت حافظ محمد عادل بھوجیہ نے کی۔

محفل نقابت

قاری محمد سمیع اللہ عمر فرید نے بارگاہِ رسالت میں نعت شریف پیش کی۔ قاری انعام المصطفیٰ کے تمام صاحبزادگان، علامہ مفتی ظفر الدین سیالوی، اور قاری محمد شریف نے خطابات فرمائے۔

مداح رسول

خصوصی خطاب شہزادہ گنج شکر الحاج الحافظ ڈاکٹر دیوان عثمان فرید چشتی نے فرمایا۔ آپ کا خطاب روح پرور اور دل نشین تھا۔

خصوصی خطاب

اختتام پر ختم شریف کے بعد لنگر کا وسیع انتظام کیا گیا۔ ہزاروں عقیدت مندوں نے اس روحانی اجتماع میں شرکت کی اور برکات حاصل کیں۔

ختم و دعا

محفل میں میلاد النبی کے جنرل سیکریٹری رانا اعجاز عزیز، پریس سیکریٹری رانا شہباز عزیز، اور دیگر معزز مہمانان و ممبران نے شرکت فرمائی۔

رانا اعجاز و شہباز عزیز

جھنگ کی پہچان کی جانب سے اس محفل کے جملہ انتظامات کو سراہا گیا۔ یہ روحانی اجتماع جھنگ کے لیے باعثِ فخر و عزت ہے۔

شرکاء کا اجتماع
رپورٹ: رانا شہباز عزیز - جھنگ کی پہچان پاکستان کی شان

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !