ضلع جھنگ میں انسانیت کی خدمت کا ایک اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے سیکرٹری جم خانہ جھنگ، ڈاکٹر معظم وحید شیخ نے بچوں اور خواتین کے لیے 100 بیڈز پر مشتمل جدید سہولیات سے آراستہ ہلالِ احمر ہسپتال کا شاندار افتتاح کر دیا۔

افتتاحی تقریب کے شرکاء

افتتاحی تقریب میں ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر، ڈاکٹرز، وکلا، سیاسی و سماجی شخصیات سمیت جھنگ کی غیور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء نے اس اقدام کو علاقہ کے لیے ایک بڑی سہولت قرار دیا۔

چوہدری عنصر علی اور دیگر شخصیات

تقریب میں خصوصی کاوشوں کے حوالے سے چوہدری عنصر علی، سیٹھ مظہر حسین، شیخ طارق، عدیل کھوکھر، اور ملک عبداللہ سمیت مختلف برادریوں کے بزرگ بھی شریک ہوئے۔

نوجوانوں اور خواتین کی شرکت
ڈاکٹر ذاکر نیک کا خطاب
شیخ مکرم وحید اور میاں شیخ شیراز

نوجوانوں اور خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کرتے ہوئے ڈاکٹر معظم وحید شیخ کے حق میں نعرے لگائے اور مکمل حمایت کا اعلان کیا، جس سے تقریب کا ماحول مزید پرجوش ہو گیا۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے خصوصی خطاب کیا اور ہسپتال کے لیے دعائے خیر و برکت بھی کروائی۔ بعد ازاں شیخ مکرم وحید اور میاں شیخ شیراز نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے اس منصوبے کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور اسے جھنگ کے لیے ایک مثبت پیش رفت قرار دیا۔