چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے ریسکیو آپریشنز
صوبے بھر میں گداگری کے خاتمے کیلئے ریسکیو آپریشنز جاری، 535 بچوں کو تحویل میں لیا گیا
رپورٹ: ثمرہ فاطمہ )
چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی چیئرپرسن سارہ احمد کے مطابق صوبے بھر میں گداگری کے خاتمے کے لیے ریسکیو آپریشنز جاری ہیں۔
ان کے مطابق اکتوبر کے دوران لاہور میں 111 بھکاری بچوں کو تحویل میں لیا گیا، جبکہ ایک ماہ کے دوران صوبے بھر میں مجموعی طور پر 535 بھکاری بچوں کو ریسکیو کیا گیا۔
ریسکیو ٹیموں نے جوہر ٹاؤن، کیمپس پل، گلبرگ مین مارکیٹ، ٹاؤن شپ، برکت مارکیٹ، بھٹہ چوک، ڈیفنس، کریم بلاک مارکیٹ، مون مارکیٹ، ایم ایم عالم روڈ، داتا دربار اور دیگر علاقوں سے بچوں کو تحویل میں لیا۔
چیئرپرسن سارہ احمد کے مطابق ریسکیو ٹیمیں روزانہ صبح 10 بجے سے رات 11 بجے تک آپریشن کر رہی ہیں، جبکہ شکایات موصول ہونے پر ہفتہ اور اتوار کو بھی کارروائیاں جاری رہتی ہیں۔
3.1M
5.8M
#چائلڈ_پروٹیکشن_بیورو
#گداگری_کے_خاتمے
#بچوں_کی_حفاظت
#سارہ_احمد
#لاہور_آپریشن
#پنجاب
