جھنگ — دریائے چناب میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافے کے باعث اونچے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ بڑھتے ہوئے دباؤ کو کم کرنے اور بیک فلو کو کنٹرول کرنے کے لیے انتظامیہ نے موضع ننکانہ ریلوے لائن (تحصیل جھنگ) پر حفاظتی اقدامات کے تحت بریچننگ (Breaching) کی ہے۔

اس موقع پر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے جن میں کمشنر فیصل آباد ڈویژن راجہ جہانگیر انور، کمشنر مریم خان، آر پی او ذیشان اصغر، پاک فوج کے افسران، ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بلال افتخار کیانی سمیت دیگر ضلعی افسران شامل تھے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق:

“عوام الناس کی جان و مال کی حفاظت انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔”

مزید بتایا گیا کہ صورتِ حال پر مکمل نظر رکھی جا رہی ہے اور ریسکیو ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں تعینات کر دی گئی ہیں۔ پانی کی سطح میں مزید اضافے کی صورت میں فوری حفاظتی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

📌 عوام الناس سے گزارش ہے کہ وہ دریا کے قریبی مقامات پر غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں اور