پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکرسے باپ بیٹا جاں بحق دو کی حالت تشویشناک ۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ کنگنی والا کے قریب پیش آیا ، جہاں مخالف سمت سے آنے والی موٹر سائیکل ٹرک سے ٹکرانے سے باپ بیٹا جاں بحق ،جبکہ دو بچے زخمی ہو گئے۔
جاں بحق ہونے والوں کی شناخت محمد ندیم اور ماہد کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمی دانیال اور معیز کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔
گوجرانوالہ پولیس نے موقعہ پر پہنچ کر ٹرک کو تحویل میں لے لیا اور ڈرائیور موقعہ فرار ہوگیا
واپس آئیں ، پہلا صفحہ '