جھنگ ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کر دیاہے۔
عا مر خان
personaamir khan
share
انہوں نے یونین کونسل کوٹ لکھنانہ کی نواحی بستی میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کیا ۔انسداد پولیو مہم 3 فروری سے 7 فروری تک جاری رہے گی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ پانچ روزہ انسدادِ پولیو مہم کے دوران 5 لاکھ 81 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے ، جس میں 2343 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
اس ضمن میں محکمہ ہیلتھ قطرے پلانے کا ہدف سو فیصد مکمل کرنے سمیت پولیو ٹیموں کی ٹریننگ اور دیگرتمام ضروری اقدامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے انسداد پولیو مہم کی موثرمانیٹرنگ،سائٹس کے باقاعدگی سے وزٹ کرنے اورہیلتھ ٹیموں کی فیلڈ میں موجودگی اور کارکردگی کوچیک کرنے کے بھی احکامات جاری کئے۔.