پاک ریزیڈینشیا آفس جھنگ میں عید آفر کی تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈیلرز مردوں اور خواتین کے ساتھ تمام مینجمنٹ نے شرکت کی۔ سی ای او چوہدری سعید احمد چدھڑ نے سہولیات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ 2 ہزار پلاٹس کے مالکان کو گیس، بجلی اور سیوریج انڈر گراؤنڈ مہیا کی جا رہی ہے۔

عید آفر تقریب میں شرکاء
سی ای او خطاب کرتے ہوئے

اس منصوبے میں 8 بلاک، 13 خوبصورت پارک، 210 مین بلیوارڈ ہمراہ دونوں اطراف کمرشل مارکیٹ اور کشادہ سڑکیں شامل ہیں۔ 24/7 جدید سکیورٹی سسٹم، کمیونٹی سینٹر، پینے کے لیے صاف میٹھا زمینی پانی بھی فراہم کیا جا رہا ہے۔ جھنگ میں پہلی بار اتنا بڑا رہائشی منصوبہ پیش کیا گیا ہے۔

منصوبے کی خصوصیات
منصوبے کا نقشہ

اس منصوبے میں جدید سہولیات کا ہسپتال اور ایجوکیشن سسٹم بھی مہیا کئے جائیں گے۔ نقد اور 3 سال کی آسان اقساط پر فوری قبضہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔

تعمیراتی منصوبہ
رہائشی منصوبے کا منظر

سی ای او کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ شاندار مستقبل اور محفوظ سرمایہ کاری کی بہترین علامت ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ہمارے ڈیلرز سے رابطہ فرمائیں اور عید الاضحی کے خصوصی ڈسکاؤنٹس سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔ پاک ریزیڈینشیا نے اس موقع پر اعلان کیا کہ منصوبے میں سرمایہ کاری کرنے والوں کے لیے مزید سہولیات اور رعایتوں کا بھی اہتمام کیا جا رہا ہے۔ یہ منصوبہ جھنگ کی پہچان اور پاکستان کی شان قرار دیا جا رہا ہے۔